ETV Bharat / business

Maruti Suzuki India: جولائی میں ماروتی سوزوکی کی فروخت میں اضافہ - Maruti Suzuki sees rise

ملک کی سب سے بڑی مسافر گاڑی بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی نے ایک بیان میں' جولائی میں گاڑیوں کی فروخت میں 8.28 فیصد اضافے کا دعویٰ کیا ہے۔ Maruti Suzuki sees 8.28% rise in July sales

Maruti Suzuki India July sales up 8.28% to 1,75,916 units
جولائی میں ماروتی سوزوکی کی فروخت میں اضافہ
author img

By

Published : Aug 1, 2022, 7:19 PM IST

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی مسافر گاڑیاں بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی نے جولائی 2022 میں کل 1,75,916 گاڑیاں فروخت کیں، اور اس میں 8.28 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ کمپنی نے گزشتہ برس اسی مہینے میں 1,62,462 گاڑیاں فروخت کی تھیں۔ Maruti Suzuki sees 8.28% rise in July sales

کمپنی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ جولائی میں گاڑیوں کی کل فروخت میں سے 1,45,666 گاڑیاں مقامی مارکیٹ میں فروخت ہوئیں اور او ای ایم کے تحت 9,939 گاڑیاں اور اس عرصے کے دوران 20,311 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ تاہم، الیکٹرک آلات کی کمی کا گاڑیوں کی تیاری، خاص طور پر گھریلو ماڈلز پر معمولی اثر پڑا۔

کمپنی نے اس ماہ میں آلٹو اور ایس پریسو ماڈلز کے 20,333 یونٹس فروخت کیے، جب کہ گزشتہ برس جولائی میں فروخت کیے گئے 19,685 یونٹس تھے۔ ماروتی نے جولائی 2022 میں بلینو، سیلریو، ڈیزائر، اگنیس، سوئفٹ، ٹور ایس اور ویگن آر ماڈلز میں 84,818 گاڑیاں فروخت کیں۔ جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 70,268 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ کمپنی نے زیر جائزہ سہ ماہی میں سیاز کے 1,379 یونٹس،بریزا،ارٹیگا، ایس کراس کے 23,272 یونٹس، ایکس ایل-6 اور ایکو کے 13,048 یونٹس فروخت کیے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.