بھوپال: مدھیہ پردیش کے اسکولی تعلیم اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے وزیر مملکت اندر سنگھ پرمار کی ہدایت پر اسکولی تعلیم کے محکمے نے پروفیشنل ایکزامنیشن بورڈ، مدھیہ پردیش، بھوپال کے ذریعہ منقدہ پرائمری ٹیچر اہلیت ٹیسٹ 2020 میں کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کی ملازمت کے سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔ Primary Teacher Recruitment 2022
پرائمری ٹیچروں کی آن لائن بھرتی کا عمل 17 نومبر سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اس آن لائن بھرتی کے عمل کے بارے میں مدھیہ پردیش اسٹیٹ اسکول ایجوکیشن سروس (اکیڈمک کیڈر)، سروس کنڈیشنز اینڈ ریکروٹمنٹ رولز 2018 کے مطابق اور ان قواعد میں وقتاً فوقتاً کی گئی ترامیم پر عمل درآمد میں پرائمری اساتذہ کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے قواعد تمام تفصیلات جیسے ہدایات، طریقہ کار، آسامیاں، ریزرویشن کی اہلیت وغیرہ مکمل تفصیلات ایم پی آن لائن پورٹل پر 31 اکتوبر سے دستیاب رہیں گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی خالی آسامیوں کو پرائمری ٹیچر اہلیت ٹیسٹ 2020 میں کوالیفائی کرنے والے امیدواروں سے پُر کیا جانا ہے۔ پرائمری اساتذہ کی بھرتی کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 7 ہزار 429 اور محکمہ قبائلی امور کی 11 ہزار 98 آسامیوں پر مشترکہ کونسلنگ کے ذریعے بھرتی کی جائے گی۔ تقرری کے احکامات متعلقہ محکمے اپنے محکمے میں مروجہ قواعد کے مطابق جاری کریں گے۔
یو این آئی