ETV Bharat / business

LIC IPO: ایل آئی سی کے حصص میں آٹھ فیصد کی گراوٹ درج

author img

By

Published : May 17, 2022, 3:26 PM IST

ایل آئی سی کا اسٹاک منگل کو تقریباً آٹھ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ مارکیٹ میں درج ہوا، بی ایس ای میں ایل آئی سی کا شیئر 867.20 روپے اور این ایس ای میں 872 روپے پر کھلا جس کی قیمت 949 روپے تھی۔

ایل آئی سی کا حصص 8 فیصد نیچے درج ہوا
ایل آئی سی کا حصص 8 فیصد نیچے درج ہوا

ممبئی: لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کا اسٹاک منگل کو تقریباً آٹھ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ مارکیٹ میں درج ہوا، بی ایس ای میں ایل آئی سی کا شیئر 867.20 روپے اور این ایس ای میں 872 روپے پر کھلا اس کی قیمت 949 روپے تھی ایل آئی سی نے کمپنی کے پالیسی ہولڈرز اور خوردہ سرمایہ کاروں کو 889 روپے اور 904 روپے فی شیئر کی شرح سے حصص الاٹ کیے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت کی بڑی انشورنس کمپنی ایل آئی سی کے پہلے آئی پی او میں پیش کیے گئے شیئروں کے مقابلے 2.95 فیصد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ یہ شمارہ 4 مئی سے عام سرمایہ کاروں کے لیے کھلا تھا اور 9 مئی کو بولی لگانے کا آخری دن تھا۔

مزید پڑھیں:

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، اس شمارے میں 47.83 کروڑ حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ 16.2 کروڑ فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ ایل آئی سی پالیسی ہولڈرز کے لیے محفوظ زمرہ میں سبسکرپشن 6.11 گنا رہی، جب کہ کمپنی کے ملازمین کے لیے اور محفوظ حصص کے لیے درخواستوں کی تعداد 4.39 گنا موصول ہوئی۔ یہ ملک میں اب تک کا سب سے بڑا آئی پی او ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.