ETV Bharat / business

IndiGo Launches Special Flights انڈیگو نے بنگلورو-کولہاپور کے درمیان خصوصی پرواز شروع کی - انڈیگو نے بنگلورو کولہاپور کے درمیان خصوصی پرواز

بھارت کی معروف ایئر لائن انڈیگو نے 13 جنوری 2023 سے بنگلورو سے کولہاپور کے درمیان خصوصی پروازوں کے ساتھ ساتھ بنگلورو سے گزرنے والی کوئمبٹور سے کولہاپور کے درمیان 'کنیکٹنگ فلائٹس' کا اعلان کیا ہے۔IndiGo Launches Special Flights

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 4:22 PM IST

کولکاتہ: بھارت کی معروف ایئر لائن انڈیگو نے 13 جنوری 2023 سے بنگلورو سے کولہاپور کے درمیان خصوصی پروازوں کے ساتھ ساتھ بنگلورو سے گزرنے والی کوئمبٹور سے کولہاپور کے درمیان 'کنیکٹنگ فلائٹس' کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا راستہ اور پروازوں کی تعداد صارفین کو اضافی اختیارات فراہم کرے گی اور ساتھ ہی وسطی اور جنوبی بھارت کے درمیان سفر کو مزید قابل رسائی بنائے گی۔IndiGo Launches Special Flights

انڈیگو کے گلوبل سیلز ہیڈ ونے ملہوترا نے کہا، "ہوائی سفر کی مانگ بڑھ رہی ہے، جس سے صنعت کو وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر واپس لانے میں مدد مل رہی ہے۔ ہم مسلسل گھریلو رابطوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ہم بنگلورو-کولہاپور کے درمیان روزانہ کی نئی خصوصی پروازوں اوربنگلورو کے راستے کوئمبٹور-کولہاپور کے درمیان اضافی رابطہ پروازوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا، ان دنوں سفرکے پیک سیزن کے دوران مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو کے درمیان سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اپنے صارفین کی ضروریات کے مطابق ان راستوں کی نشاندہی کی ہے۔ ان پروازوں کا اضافہ نہ صرف ہمارے صارفین کو مزید انتخاب فراہم کرے گا اور رسائی کو بہتر بنائے گا، بلکہ ریاستوں میں سیاحت، کاروبار اور تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ ہم وسیع نیٹ ورک پر کفایتی کرایوں، بروقت ڈیلیوری، شائستہ اور پریشانی سے پاک سروس کے اپنے وعدے پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔"

انہوں نے کہا کہ یہ پروازیں ان تیرتھ یاتریوں کی خدمت کریں گی جو ہمیشہ سستی پرواز کے اختیارات کی تلاش میں رہتے ہیں۔ کولہاپور سے بڑھتے ہوئے رابطے سے مہالکشمی مندر، کوپیشور مندر، شری جیوتیبا دیوستھان، رنکالا جھیل، چھترپتی شاہو میوزیم، مہاراجہ کا محل، بنکھمبی اور گنیش مندرجیسے تیرتھ یاتریوں کی رسائی بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Fake Bomb Threat Message انڈیگو فلائٹ میں ٹیشو پیپر پر بم کی فرضی دھمکی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.