ETV Bharat / business

India's Exports Decline ستمبرمیں برآمدات میں 3.52 فیصد کمی

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مالی برس 2022-23 کی پہلی ششماہی (اپریل تا ستمبر) کے دوران برآمدات 15.54 فیصد بڑھ کر 229.05 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جب کہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں برآمدات 198.25 بلین ڈالر تھیں۔ India's exports decline 3.52%

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 12:12 PM IST

India's exports decline 3 points 52% to USD 32.62 billion in September
ستمبرمیں برآمدات میں 3.52 فیصد کمی

نئی دہلی: ملک کی برآمدات رواں برس ستمبر میں 3.52 فیصد کم ہوکر 32.62 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں، جو گزشتہ برس ستمبر میں 33.81 بلین امریکی ڈالر تھیں، جب کہ تجارتی خسارہ بڑھ کر 26.72 بلین امریکی ڈالر ہوگیا۔ وزارت تجارت نے پیر کے روز اس سلسلے میں اعداد و شمار جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق، تاہم رواں برس ستمبر میں ملک کی درآمدات 5.44 فیصد بڑھ کر 59.35 بلین ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ برس ستمبر میں 56.29 بلین ڈالر تھیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مالی برس 2022-23 میں اپریل تا ستمبر کے دوران برآمدات 15.54 فیصد تھیں۔ India's exports decline 3 points 52% to USD 32.62 billion in September

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، مالی برس 2022-23 میں اپریل تا ستمبر کے دوران برآمدات 15.54 فیصد بڑھ کر 229.05 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس عرصے کے دوران درآمدات 37.89 فیصد بڑھ کر 378.53 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت کے مطابق، رواں مالی برس کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 149.47 بلین ڈالر تک بڑھ گیا، جب کہ اپریل تا ستمبر 2021-22 میں یہ 76.25 بلین ڈالر تھا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.