ETV Bharat / business

Indian pharma industry بھارتی فارما انڈسٹری کے 2030 تک 130 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان

فارمیکسیل کے ڈائریکٹر جنرل روی ادے بھاسکر نے کہا کہ بھارتی فارما اور اس سے منسلک صنعتوں کا مستقبل روشن ہے، لیکن چیلنجز بھی ہیں۔ کسی بھی برآمد کا انحصار دوسرے ممالک کی درآمدی پالیسیوں پر ہوگا۔ Indian pharma industry

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 4:55 PM IST

Indian pharma industry likely to grow to $130 bn by 2030
بھارتی فارما انڈسٹری 2030 تک 130 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان

حیدرآباد: انڈین فارماسیوٹیکل الائنس (آئی پی اے) کے سکریٹری جنرل سدرشن جین نے جمعرات کے روز کہاکہ بھارتی فارما انڈسٹری کے سنہ 2030 تک 130 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔ بھارتی فارما انڈسٹری کی مالیت اس وقت 49 بلین ہے اور یہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی صنعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت دنیا کے 200 سے زیادہ ممالک کو ادویات سپلائی کرتا ہے۔ Indian pharma industry likely to grow to $130 bn by 2030

سدرشن جین نے کہاکہ بھارت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے کے ساتھ ہی بھارتی صنعت کے لیے دنیا میں تبدیلی لانے کا وقت آگیا ہے۔ ڈاکٹر ویرانچی شاہ، قومی صدر، انڈین ڈرگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (IDMA) نے محسوس کیا کہ پروڈکشن لنکڈ انسینٹیواسکیم (PLI) اور کلسٹر مینوفیکچرنگ فارما سیکٹر کی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ ان کے مطابق بھارت اگلے 25 برسوں میں نمبر ون بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل آئی اور کلسٹر کی تشکیل سے درآمدات پر بھارت کا انحصار کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھارت اپنی آزادی کے 100 برس مکمل کرے گا تو 2047 میں بھارتی فارما 500 بلین ڈالر کی صنعت بن جائے گی۔ PLI 1.0 اور 2.0 بھارت کے لیے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اہم ہیں۔

آئی ڈی ایم پی، پی آئی ایل 2.0 پر بھارتی حکومت کے ساتھ ملک کر کام کررہی ہے۔ درآمد شدہ ادویات اور آلات کا بڑا حصہ مقامی طور پر تیار کیا جائے گا، جس سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔

فارمیکسیل کے ڈائریکٹر جنرل روی ادے بھاسکر نے کہا کہ بھارتی فارما اور اس سے منسلک صنعتوں کا مستقبل روشن ہے، لیکن چیلنجز بھی ہیں۔ کسی بھی برآمد کا انحصار دوسرے ممالک کی درآمدی پالیسیوں پر ہوگا۔ خاص طور پر قواعد و ضوابط کے حوالے سے صنعت کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔ مختلف ممالک کے مختلف قوانین ہیں۔ صنعت کی ریگولیٹری تفہیم ترقی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین جیسے مشترکہ ریگولیٹری معیارات پر عالمی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ فارما انڈسٹری کے لیے مددگار ہو۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.