ETV Bharat / business

Indian Banking System بھارتی بینکنگ نظام لچکدار، حالیہ عالمی واقعات سے متاثر نہیں ہوا: آر بی آئی گورنر - rbi governor on indian banking system

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے کہا کہ بھارت کا بینکنگ اور مالیاتی نظام امریکہ اور سوئٹزرلینڈ سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ یہاں کا بینکنگ سسٹم مضبوط ہے۔ RBI governor on Indian Banking System

RBI governor on Indian Banking System
بھارتی بینکنگ نظام لچکدار رہاہے، حالیہ عالمی واقعات سے متاثر نہیں ہوا، آر بی آئی گورنر
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 4:16 PM IST

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانتا داس نے کہا ہے کہ ملک کا بینکنگ نظام مضبوط اور لکچدار رہا ہے۔ بھارت کی بینکنگ سسٹم میں عالمی منفی اثر نہیں دیکھا گیا ہے۔ مالیاتی شعبے کی صحت مندی پر ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے داس نے جمعرات کے روز کہاکہ "بھارت کا مالیاتی نظام مستحکم ہے اور کچھ ترقی یافتہ معیشتوں میں مالی عدم استحکام سے بری طرح متاثر نہیں ہوا ہے۔

بھارتی بینکنگ سسٹم مضبوط ہے: ان کا یہ بیان سلیکن ویلی بینک کے دیوالیہ کے چند ہفتوں بعد آیا ہے۔ سلیکن ویلی بینک کے دیوالیہ ہونے کے بعد امریکہ اور یورپ کے مالیاتی شعبے میں بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حال ہی میں دنیا کے کئی بینکوں کے دیوالیہ ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ جس کے بعد لوگ بینکنگ سیکٹر کو لے کر محتاط ہو گئے ہیں۔ اب ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ ملک کا بینکنگ نظام مضبوط ہے اور عالمی ترقی کا اس پر کوئی خاص منفی اثر نہیں دیکھا گیا ہے۔

آر بی آئی کے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم: گورنر نے شیئر ہولڈرز کو بھی محتاط رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں روایت سے ہٹ کر پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں۔ ایسے میں مالیاتی شعبے میں کہیں سے بھی کسی قسم کا 'سرپرائز' دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) مستقبل کے لیے بھارتی مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور اس کی پائیدار ترقی کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.