نئی دہلی: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ Income Tax Dept نے چنئی میں ایک بڑے صنعتی گروپ پر چھاپے مار کر اب تک 3 کروڑ روپے کی نامعلوم نقدی اور 2.5 کروڑ روپے کے بے حساب سونے کے زیورات برآمد کیے ہیں Income Tax Dept Conducts Raids۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آئی ایم ایف ایل، لاجسٹک (رسد) مہمان نوازی اورتفریح وغیرہ کے کاروبارمیں اٹیچمنٹ چنئی واقع ایک بڑے صنعتی گروپ کے خلاف 15 جون کو چھاپہ اور ضبطی مہم چلائی۔ اس کے تحت چنئی، ولوپورم، پڈوچیری، کوئمبٹور اور حیدرآباد میں واقع 40 سے زیادہ احاطوں پر چھاپے مارے گئے۔
اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران کئی دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لیے گئے ہیں۔ اس طرح کے شواہد کا تجزیہ بتاتا ہے کہ ٹیکس اسسمنٹ گروپ نے مختلف کاروباروں کے اکاؤنٹنگ اکاؤنٹس میں غیر حقیقی خریداری کے بلوں کو ڈیبٹ کرکے بڑے پیمانے پر 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹیکس چوری کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ غیر حقیقی خریداری کے بل یا تو اس کے ریگولر میٹریل سپلائرز سے یا پھر ایڈجسٹمنٹ انٹری فراہم کرنے والوں سے حاصل کیے گئے تھے۔ اس آپریشن میں ضبط کیے گئے شواہد سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مال فراہم کرنے والوں کو چیک کے ذریعے کی گئی ادائیگیوں کو بے حساب سرمایہ کاری کرنے کے لیے اور دیگر مقاصد کے لیے نقد میں واپس حاصل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
- سرینگر کے نشاط علاقے میں لگژری ہوٹل کے مالک کی رہائش گاہ پر آئی ٹی کا چھاپہ
- کرناٹک: کانگریس رہنما کے تعلیمی اداروں پر آئی ٹی کے چھاپے
یو این آئی