نئی دہلی: آئی سی آئی سی آئی بینک نے آج برآمد کنندگان کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم پر بینکاری اور ویلیو ایڈڈ سروسز کے جامع سیٹ کے ساتھ ڈیجیٹل سالیوشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صنعت میں اپنی نوعیت کے اس پہلے اقدام میں، برآمدات کی منڈیوں کی تلاش، برآمداتی مالیات، زرمبادلہ کی خدمات سے لے کر برآمد کی مراعات حاصل کرنے تک کے پورے عمل کو ڈیجیٹائز کیا جاتا ہے۔ اس پہل کا مقصد کافی وقت طلب دستی کارروائی کو کم کرکے برآمد کنندگان کے کام کو آسان بنانا ہے، اس طرح ان کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ICICI Bank Announces Launch of Digital Solutions
اس سالیوجشن میں صنعت کی دنیا میں پہلی بار پیش کی جانے والی خصوصیات بھی شامل ہیں جیسے ایکسپورٹ پیکنگ کریڈٹ (انسٹا ای پی سی) اور کمرشیل اے پی آئی کی فوری ترسیل۔ انسٹا ای پی سی سے فوری برآمداتی فنانس فراہم ہوتی ہے، جبکہ ٹریڈ اے پی آئی سے برآمد کنندگان کے لیے ای آر پی سسٹمز سے براہ راست لین دین کی سہولت ملتی ہے، جس سے انہیں زیادہ سہولت ملتی ہے۔
کلائنٹس گروپ کے سربراہ سومیت سنگھائی نے کہا، "جیسا کہ ہم جانتے ہیں، برآمدات گزشتہ برسوں میں ملک کی ترقی کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں۔ مالی سال 22 میں ہندوستان کی کل برآمدات 670 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہيں، جو ایک سال پہلے کی مدت سے 36 فیصد زیادہ ہے۔ 2030 تک یہ 2 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ آئی سی آئی سی آئی بینک برآمد کنندگان کو ڈیجیٹل سالیوشن کے ایک جامع پلیٹ فارم کے ساتھ مدد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس پہل سے بڑی، درمیانی اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں کو اپنے برآمداتی لین دین کو کہیں بھی اور کسی بھی وقت آن لائن کرنے کے قابل بنانے میں مدد ملتی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: ICICI Bank Loan Fraud Case کوچر جوڑے کو دس جنوری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا
یو این آئی