ETV Bharat / business

Pakistan Economy مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں نے بچت کے امکانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، رپورٹ

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 3:55 PM IST

گیلپ پاکستان اور ڈن اینڈ بریڈسٹریٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تقریباً 73 فیصد پاکستانیوں نے بچتوں میں کمی کی شکایت کی ہے، جب کہ 60 فیصد افراد مہنگائی کے دوران بچتوں میں کمی سے پریشان ہیں۔ Pakistan Economy

Pakistan Economy
مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں

لاہور: پاکستان کی معاشی صورتحال ان دنوں بہت خراب ہے۔ پاکستانی عوام کو ان دنوں اشیائ ضروریہ کی خریدنے کے لیے اپنی جیبیں ڈھیلی کرنی پڑ رہی ہیں۔ پاکستانی عوام کو سب سے بڑا دھچکا اشیاء خورد نوش کی قیمتوں اضافے سے لگا ہے۔ پاکستان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستانی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں ایک کلو چاول کی قیمت 70 پاکستانی روپے سے بڑھ کر 335 پاکستانی روپے ہو گئی ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستانی عوام کا جینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کی بچت کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 10 میں سے 7 لوگ اپنی بچت میں کمی کی شکایت کر رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان اور ڈن اینڈ بریڈسٹریٹ کی جانب سے جاری کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سروے میں ملک بھر سے تقریباً 2000 فراد نے حصہ لیا۔

لوگ مہنگائی سے پریشان: زیادہ تر لوگوں نے سروے میں مہنگائی کی وجہ سے بچتوں میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین سروے میں تقریباً 73 فیصد پاکستانیوں نے بچتوں میں کمی کی شکایت کی، جب کہ 60 فیصد افراد مہنگائی کے دوران بچتوں میں کمی سے پریشان ہیں۔ اس کے علاوہ جن لوگوں نے گزشتہ سروے میں اپنی بچت میں اضافے کا دعویٰ کیا تھا ان کی شرح بھی تازہ ترین سروے میں 7 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد رہ گئی ہے۔'

21 فیصد لوگ مہنگائی کے دباؤ سے پریشان نہیں: اسی طرح گزشتہ سروے میں ایسے افراد کی تعداد میں 4 فیصد کمی آئی ہے جو کہتے ہیں کہ مہنگائی نے ان کی بچتوں پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔ تازہ ترین سروے میں صرف 21 فیصد لوگ بچتوں پر مہنگائی کے دباؤ سے پریشان تھے۔ سروے میں شامل لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو بچت میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔ 51 فیصد پاکستانی شہریوں نے بچت کے بہتر امکانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

17 فیصد بہتر بچت کی توقع رکھتے ہیں: سروے میں ان لوگوں کی تعداد میں 7 فیصد کی کمی دیکھی گئی جو پچھلے سروے میں اپنی بچت بڑھانے کے بارے میں پر امید تھے۔ اب صرف 17 فیصد لوگ اپنی بچت میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو لوگ مستقبل میں اپنی بچت میں اضافے کے امکان سے لاتعلق تھے ان کی شرح پچھلے سروے میں 19 فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد ہو گئی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.