نئی دہلی: صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ انڈین نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن لمیٹڈ (این سی سی ایف) اور نیفڈ کو 20 اگست سے 40 روپے فی کلو کی خوردہ قیمت پر ٹماٹر فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس وقت یہ ایجنسیاں 50 روپے میں ٹماٹر فروخت کر رہی ہیں۔ ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے پیش نظر محکمہ امور صارفین نے یہ تازہ ہدایت جاری کی ہے۔ وزارت کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "دہلی-این سی آر میں ٹماٹروں کی خوردہ فروخت 14 جولائی 2023 سے شروع ہوئی تھی۔ 13 اگست 2023 تک، دونوں ایجنسیوں نے مجموعی طور پر 15 لاکھ کلو گرام ٹماٹر خریدے ہیں، جو ملک کے بڑے کھپت کے مراکز میں خوردہ صارفین کو مسلسل فروخت کیے جا رہے ہیں۔ ان مقامات میں دہلی-این سی آر، راجستھان (جے پور، کوٹا)، اتر پردیش (لکھنؤ، کانپور، وارانسی، پریاگ راج) اور بہار (پٹنہ، مظفر پور، آرہ، بکسر) شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: Tomatoes Price Hike سستا ٹماٹر خریدنے کے لئے لمبی قطار، مہنگائی کے لیے حکومت ذمہ دار
Independence Day 2023 آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی
این سی سی ا یف اور این اے ایف ای ڈی کی طرف سے خریدے گئے ٹماٹروں کی خوردہ قیمت ابتدائی طور پر 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی جسے صارفین کے فائدے کو یقینی بنانے کے لیے قیمتوں میں کمی کے ساتھ بتدریج کم کیا گیا۔ خوردہ قیمت کو 15 اگست کو کم کرکے 50 روپے کی گئی تھی اور اب اسے 40 روپے کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ امور صارفین کی ہدایات پر این سی سی ایف اور نیفڈ نے آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر کی منڈیوں سے ٹماٹروں کی خریداری شروع کی تھی جس سے بڑے کھپت مراکز میں بیک وقت فروخت کیا جاسکے، جہاں گزشتہ ایک ماہ کے دوران خوردہ قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
ایجنسی: یو این آئی