ETV Bharat / business

Government Should Control Prices: 'حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو روکے' - Government Should Control Prices

راہل گاندھی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کی پارٹی پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھا رہی ہے لیکن حکومت اپوزیشن کے مطالبے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔'Government Should Control Prices

حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو روکے: راہل
author img

By

Published : Mar 31, 2022, 7:04 PM IST

کانگریس کے سابق صدر اور سینئر لیڈرراہل گاندھی نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے غریبوں کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت کو عوامی مفاد میں قیمتوں کو فوری طور پر کنٹرول کرنا چاہیے۔ راہل گاندھی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کی پارٹی اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھا رہی ہے لیکن حکومت اپوزیشن کے مطالبے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔'

کانگریس لیڈر نے کہاکہ "پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر لیڈران اور کارکنان پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ گذشتہ 10 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 بار اضافہ کیا گیا اور اس کی سیدھی چوٹ غریب عوام پر پڑ رہی ہے، لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بند کرے۔'

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں مسلسل احتجاج کرے گی۔ اس اضافے سے حکومت کو ہزاروں کروڑ روپے کی آمدنی ہو رہی ہے۔ حکومت کا سیدھا فارمولہ ہے کہ غریبوں کی جیبوں سے پیسہ نکال کر اپنے ذخائر بھرو۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.