ETV Bharat / business

GST cess rate on tobacco products حکومت نے پان مسالہ، تمباکو پر جی ایس ٹی سیس کی حد مقرر کی

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 4:56 PM IST

مرکزی حکومت نے پان مسالہ، سگریٹ اور تمباکو سے متعلق دیگر مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی معاوضہ سیس کی زیادہ سے زیادہ شرح طے کی ہے۔ GST cess rate on tobacco products

Government fixes cap on maximum GST
حکومت نے پان مسالہ، تمباکو پر جی ایس ٹی سیس کی حد مقرر کی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے پان مسالہ، سگریٹ اور تمباکو سے متعلق دیگر مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی معاوضہ سیس کی زیادہ سے زیادہ شرح طے کی ہے۔ اس کے علاوہ حد کی شرح کو ان کی خوردہ فروخت کی قیمت سے منسلک کیا گیا ہے۔ اسے فنانس بل 2023 میں ترمیم کے تحت لایا گیا ہے، جسے جمعہ کو لوک سبھا نے منظور کیا تھا۔ یہ ترامیم یکم اپریل 2023 سے نافذ العمل ہوں گی۔ ترمیم کے مطابق پان مسالہ کے لیے زیادہ سے زیادہ جی ایس ٹی معاوضہ سیس کی شرح فی یونٹ خوردہ فروخت کی قیمت کا 51% ہوگی۔ موجودہ نظام کے تحت مصنوعات کی قیمت پر 135 فیصد پر سیس لگایا جاتا ہے۔

جی ایس ٹی معاوضہ سیس ایکٹ کے شیڈول-1 میں پان مسالہ، سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات پر سیس کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کی گئی ہے۔ تاہم ٹیکس ماہرین نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل کو اس تبدیلی کے بعد لاگو ہونے والے معاوضے کے سیس کی تشخیص کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اے ایم آر جی اینڈ ایسوسی ایٹس کے سینئر پارٹنر رجت موہن نے کہا "یہ ترمیم پان مسالہ اور تمباکو سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے لیے ٹیکس پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ پالیسی اس سیکٹر میں ٹیکس چوری کو روکنے میں بہت اہم ثابت ہوگی۔ فروری میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی سربراہی میں اور ریاستوں کے ہم منصبوں پر مشتمل جی ایس ٹی کونسل نے پان مسالہ اور گٹکے کے کاروبار میں ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے ریاستی وزرائے خزانہ کے ایک پینل کی ایک رپورٹ کو منظوری دی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.