ETV Bharat / business

Gold ETFs ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری منافع بخش - ڈیجیٹل سرمایہ کاری منافع بخش کیسے

گولڈ ای ٹی ایف (ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز) ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاروں کو براہ راست سونے میں سرمایہ کاری کے مقابلے زیادہ منافع بخش ہے۔ یہ ETFs اوپن مارکیٹ میں شیئر کی طرح خریدے اور بیچے جاسکتے ہیں، اور بغیر کسی اضافی اخراجات کے ڈیمیٹ اکاؤنٹس میں محفوظ کیے جاتے ہیں۔ Gold ETFs add digital luster to yellow metal

Gold ETFs add digital luster to yellow metal? Find out how
ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری منافع بخش
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 3:31 PM IST

حیدرآباد: حالیہ دنوں گولڈ ای ٹی ایف (ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز) فزیکل میٹل کے مقابلے سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع دیے کر ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کررہے ہیں۔ سونا اپنے آپ میں صدیوں سے کسی بھی معاشی بحران سے نمٹنے میں غیر معمولی اور مؤثر رول رہا ہے۔ اب اپنی ڈیجیٹل شکل میں تمام لوگوں کو اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کے کا مواقع فراہم کر رہا ہے۔ Gold ETFs add digital luster to yellow metal

لوگ اکثر ہر اچھے موقعے یا تہوار پر سونا خریدتے ہیں۔ سونے کو قابل اعتماد سرمایہ کاری کے طور پر بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ پوری دنیا سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں، جو مہنگائی کو برداشت کرسکتا ہے۔ وہ دن گئے جب صرف دولت مند ہی قیمتی دھات میں سرمایہ کاری کرتے تھے۔ آج کل کچھ فرمیں سونے میں چھوٹی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کر رہی ہیں۔ اس کے لیے گولڈ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (گولڈ ای ٹی ایف) بہتر آپشن ہے۔

عام طور پر سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ جو سماجی، اقتصادی اور سیاسی بحران پر قابو پانے کے لیے کافی اہم ہے۔ تاریخ پر نظر ڈالنے سے پتہ چلے گا کہ کس طرح پیلی دھات مستحکم رہی اور ہر بحران کا مقابلہ کر کے یقینی منافع بخش ثابت ہوئی ہے۔

سونے کو اس کی قدر اور قابل اعتماد سرمایہ کاری کے طور پر شناخت حاصل ہے۔ ایک اور پرکشش خصوصیت اس کی آسان لیکویڈیٹی ہے۔ ہم ضمانت کے طور پر سونے کا استعمال کرکے کہیں بھی آسانی سے قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ ان متعدد وجوہات کی بنا پر لوگ سونے میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہے ہیں - ایک طرف اسے براہ راست خرید کر اور دوسری طرف ڈیجیٹل گولڈ بانڈز یا ETFs کا انتخاب کر کے۔

سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں تنوع تلاش کرنے والوں کو پہلے سونے کی سرمایہ کاری کی طرف دیکھنا چاہیے۔ ایکویٹی طویل مدتی سرمایہ کاری پر اچھا منافع دے سکتی ہے۔ لیکن سرمایہ کاروں کے لیے صرف ایک قسم کی سرمایہ کاری کا انتخاب کرنا مناسب نہیں۔ خطرے کا عنصر صرف اس صورت میں کم ہوگا جب سرمایہ کاری میں تنوع ہوگا، جو زیادہ منافع کو بھی یقینی بنائے گا۔

ماضی کے تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ کساد بازاری کے وقت ہر طرح کی سرمایہ کاری کے منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔ تاہم سونا اس سے مستثنیٰ ہے۔ سنہ 2008 کی عالمی کساد بازاری میں شیئر، ہیج فنڈز، رئیلٹی اور تمام سرمایہ کاری سے منفی نتائج سامنے آئے، تاہم دسمبر 2007 سے فروری 2009 تک کے مشکل ترین دور میں صرف سونا ہی اس اثر کو برداشت کر سکا۔ یہی وجہ ہے کہ استحکام کی خاطر سونے کو کسی کے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں شامل کرنا ضروری ہے۔

بھارتی سرمایہ کاروں کے پاس سونے کے مختلف منصوبوں کا انتخاب کرنے کا موقع ہے۔ وہ منظم اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے گولڈ ETFs میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ جب سرمایہ کار ETFs خریدے جاتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ سونا ڈیمیٹ کھاتوں میں ڈیجیٹل شکل میں رکھا جاتا ہے۔ ہر گولڈ ETF یونٹ کے لیے، بیک اپ کے طور پر فزیکل گولڈ ہوگا۔ ہم ان گولڈ ETF یونٹوں کو اوپن مارکیٹ میں شیئرز کی طرح خرید سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.