ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 20ویں دن بھی مستحکم - پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی

ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ Petrol, Diesel Prices Unchanged

Fuel Rates Unchanged For 20 Days In A Row
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 20ویں دن بھی مستحکم
author img

By

Published : Apr 26, 2022, 4:49 PM IST

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں جاری نرمی کے ساتھ ہی ملک میں پٹرول اور ڈیزل Petrol, Diesel Prices کی قیمتیں آج مسلسل 20 ویں دن مستحکم رہیں۔ Fuel Rates Unchanged For 20 Days In A Row۔ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر برقرار رہی۔

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ بین الاقوامی بازار میں آج خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ جاری رہی۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.54 فیصد کم ہوکر 98.01 ڈالر فی بیرل ہے اور امریکی کروڈ 0.27 فیصد کم ہوکر 102.10 ڈالر فی بیرل ہے۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا تھا۔ گزشتہ 30 دنوں میں کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں 10 روپیے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ پیرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ملک کے چار میٹرو میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:

میٹرو۔۔۔۔۔۔۔پٹرول۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل

دہلی۔۔۔۔ 105.41۔۔۔۔96.67

کولکاتا ۔۔۔115.12۔۔۔۔99.83

ممبئی ۔۔۔۔120.51۔۔۔104.77

چنئی۔۔۔۔110.85۔۔۔۔100.94

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.