اورنگ آباد: مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ بھاگوت کراڈ کی مدد سے گرین گلوب فاؤنڈیشن کے ذریعے مہاراشٹر میں کنڑ تعلقہ کے دیوگاؤں رنگاری علاقے میں چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو ہفتہ کے روز مفت بیج کے پیکیج تقسیم کیے گئے Free Seeds Distributed۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ دو برسوں سے سی ایس آر فنڈ کے تحت ضلع بھر میں کم از کم 50,000 کسانوں کو مفت بیج تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس بار بھی کم از کم 1500 کسانوں میں مفت بیج تقسیم کیے گئے جس سے علاقے کے کسانوں کو راحت ملی ہے۔
اس موقع پر مہاراشٹر اسٹیٹ ایگریکلچر کمشنر دھیرج کمار، جوائنٹ ڈائرکٹر جادھو، اورنگ آباد ایگریکلچر سپرنٹنڈنٹ تکارام موٹے، ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر سیلوڈ پی وی چوان سمیت گاؤں والے موجود تھے۔
خریف سیزن ابھی شروع ہوا ہے، مسٹر کراڈ گرین گلوب فاؤنڈیشن کے ذریعے کسانوں میں مفت بیج کی تقسیم چھوٹے کسانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ کپاس، مکئی، جوار، باجرہ کے بیج اس پیکیج میں ہیں اور اس کی قیمت 5700 روپے ہے۔ گذشتہ برس کنڑ تعلقہ میں بارش کی وجہ سے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے کسانوں کی حالت انتہائی ابتر ہو گئی ہے۔ اب ہر جگہ خریف کا موسم شروع ہو چکا ہے۔
یو این آئی