ممبئی: عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی خریداری کی وجہ سے سینسیکس میں تیزی آئی جب کہ فروخت کے دباؤ کی وجہ سے نفٹی گر کر فلیٹ پر بند ہوا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 94.05 پوائنٹس بڑھ کر 67221.13 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 3.15 پوائنٹس پھسل کر 19993.20 پوائنٹس پر فلیٹ رہا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں فروخت کے باعث مارکیٹ پر دباؤ رہا۔ اس مدت کے دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 2.96 فیصد گر کر 32,084.93 پوائنٹس اور اسمال کیپ 4.02 فیصد گر کر 36,982.74 پوائنٹس پر آگیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3805 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2934 کی فروخت ہوئی، 745 میں خریداری ہوئی جبکہ 126 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 30 کمپنیوں میں کمی ہوئی جبکہ باقی 20 میں تیزی رہی۔
بی ایس ای میں آئی ٹی، بینکنگ اور ٹیک کی 0.79 فیصد تک تیزی کو چھوڑ کر باقی 17 گروپس میں تیزی رہی۔ اس عرصے کے دوران، یوٹیلٹیز 3.74، پاور 3.66، ٹیلی کام 3.63، سروسز 3.38، ریئلٹی 3.26، آئل اینڈ گیس 3.07، کموڈٹیز 2.26، سی ڈی 2.18، انرجی 2.77، ایف ایم سی جی 0.57، فنانشل سروسز، ہیلتھ کیئر 0.57، انڈسٹریلس 2.76، آٹو 1.77، کیپٹل ایل گڈز 1.60، کنزیومر ڈیوریبلز 1.83 اور میٹلز گروپ کے حصص میں 2.58 فیصد کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: شیئر مارکیٹ نے تاریخ رقم کی، نفٹی نے پہلی بار 20,000 کا ہندسہ عبور کیا
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.53 فیصد اور جاپان کے نکیئی میں 0.95 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ جرمنی کے ڈیکس میں 0.41 فیصد، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.39 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یواین آئی۔