واشنگٹن: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسکElon Musk نے ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے کے بعد الیکٹرک آٹوموبائل کمپنی میں 4.8 ارب ڈالر کے شیئر فروخت کردیے ہیں Elon Musk Sells Tesla Shares۔ جمعرات کو امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو دی گئی معلومات کے مطابق انہوں نے ٹیسلا کمپنی کے 5.3 لاکھ شیئر 905.30 ڈالر فی شیئر کی اوسط قیمت پر فروخت کیے ہیں۔ Elon Musk sold 4.8 billion worth of Tesla Shares
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر مسک نے جو شیئر فروخت کیے ہیں وہ منگل کو کاروبار شروع ہونے سے پہلے ان کے پاس شیئروں کے صرف 3.1 فیصد کے برابر ہے۔ اگر اسٹاک آپشن میں ملنے والے شیئروں کو بھی شامل کیا جائے تو فروخت ہونے والے شیئر دو فیصد سے بھی کم ہیں۔ مسٹر مسک نے جمعرات کو شیئر فروخت کرنے کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ آج کے بعد ٹیسلا کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی