سان فرانسسکو: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی عرصے تک راج کرنے کے بعد اب دنیا کے امیر ترین ارب پتی نہیں رہے۔ ان کی جگہ پر لگژری برانڈ لوئس ووٹن کی پیرنٹ کمپنی LVMH کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرناولٹ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ایلون مسک کو رواں برس 100 بلین ڈالر کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 51 سالہ مسک کی مالیت اب 168.5 بلین ڈالر (منگل تک) ہے، جو کہ 73 سالہ ارنولٹ کی مجموعی مالیت 172.9 بلین ڈالر سے کم ہے۔ مسک نے ستمبر 2021 ایمیزون کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ Elon Musk Loses Title as World's Richest Person
گذشتہ ہفتے آرناولٹ اور اس کے خاندان نے پہلی بار 185.4 بلین ڈالر کی دولت ریکارڈ کے ساتھ ایلون مسک کو ایک بار پیچھے چھوڑا تھا، جن کی مجموعی مالیت 185.3 بلین ڈالر ہے۔ بتادیں کہ ٹویٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کے بعد ٹیسلا کے سی ای او کی مجموعی مالیت میں بھاری کمی درج کی گئی ہے۔ 51 سالہ شخص کی کل مالیت گزشتہ برس نومبر میں 340 بلین ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ دریں اثنا ٹیسلا کے حصص اب تک تقریباً 58 فیصد گر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: