ETV Bharat / business

Smart Urban Farming Initiative: دہلی میں سمارٹ اربن فارمنگ کو منظوری ملی

وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں کابینہ نے اسمارٹ اربن فارمنگ انیشیٹو کو منظوری دی ہے، جس کے تحت دہلی میں 400 بیداری ورکشاپ اور 600 انٹرپرینیورشپ ٹریننگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 15000 افراد کو تربیت دی جائے گی۔ Delhi Cabinet approves Smart Urban Farming Initiative

Delhi Cabinet approves Smart Urban Farming Initiative
دہلی میں سمارٹ اربن فارمنگ کو ملی منظوری
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 4:28 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے شہری علاقوں میں اسمارٹ اربن فارمنگ کو فروغ دیا جائے گا Delhi Cabinet approves Smart Urban Farming Initiative۔ یہ پہل اربن فارمنگ Urban Farming اور ٹیرس گارڈننگ اسکیم کا حصہ ہے۔ دہلی حکومت ان لوگوں کو تربیت فراہم کرے گی جو گھر کی چھت یا بالکونی پر گھریلو استعمال یا کاروبار کے مقصد سے پھل یا سبزیاں اگانا چاہتے ہیں۔

اسمارٹ اربن فارمنگ Urban Farming پہل ایک طرح سے روزگار پیدا کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہوگا۔ بڑی تعداد میں ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور لوگوں کو تربیت دینے کے لیے بھارتی زرعی تحقیقی ادارے کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔ اس سے شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زراعت کی طرف مشغولیت بھی بڑھے گی اور روزگار میں اضافے کے ساتھ ساتھ دہلی کے سرسبز علاقے کو بھی فروغ ملے گا۔ لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے پوری دہلی میں 400 بیداری ورکشاپ اور 600 انٹرپرینیورشپ ٹریننگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 15000 افراد کو تربیت دی جائے گی۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی، جس میں اسمارٹ اربن فارمنگ انیشیٹو کو منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ ہم اربن فارمنگ کریں گے۔ یعنی وہ لوگ جن کے گھروں کی بالکونی یا ٹیرس پر تھوڑی سی جگہ ہے اور وہ چھوٹی کاشتکاری کرنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ سبزیاں یا پھل اگانا چاہتے ہیں تو ہم انہیں سبزیاں اور پھل اگانا سکھائیں گے۔ شروع میں ہم ان کی مدد کے لیے کچھ بیج وغیرہ فراہم کریں گے۔ ہم نے اس پورے شعبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ وہ لوگ جو اپنے گھریلو استعمال کے لیے اپنے گھر میں سبزیاں اور پھل اگانا چاہتے ہیں۔ دوسرے وہ لوگ جو اس کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر جن کے پاس تھوڑی زیادہ جگہ ہے اور وہ کاروبار کے طور پر کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

وہ لوگ جو اپنے گھریلو استعمال کے لیے پھل اور سبزیاں اگائیں گے۔ انہیں صحت مند اور اچھی نامیاتی سبزیاں ملیں گی۔ ساتھ ہی ان کے پیسے بھی بچ جائیں گے کیونکہ انہیں بازار سے سبزی نہیں خریدنی پڑے گی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر کوئی گھریلو خاتون چھوٹا کاروبار کرنا چاہتی ہے تو اس سے اس کے خاندان کو کچھ اضافی آمدنی ہوگی۔ ایک طرح سے یہ روزگار پیدا کرنے کا ذریعہ بھی ہوگا۔ ہم اسمارٹ اربن فارمنگ کے لیے بڑی تعداد میں ماہرین کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ اربن فارمنگ انیشیٹو سے پہلے برس میں تقریباً 25000 خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.