بینجک: چین کی معاشی شرح نمو گزشتہ برس تین فیصد تک گر گئی۔ چین میں صفر کووڈ پالیسی کی وجہ سے لاکھوں لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہوئے، جب کہ رئیل اسٹیٹ کاروبای سرگرمیوں میں کمی نے ملک کی معاشی ترقی کو دھچکا دیا۔ تاہم چین کی جانب سے صفر کووڈ پالیسی میں تبدیلی کے بعد معیشت آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معشیت کی شرح نمو گزشتہ ماہ 3.9 فیصد درج کی گئی، جو ایک برس قبل دسمبر میں 2.9 فیصد تک گر گئی تھی۔ پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں، لیکن صارفین COVID۔19 کے انفیکشن میں اضافے کے درمیان آہستہ آہستہ شاپنگ مالز اور ریستوراں میں واپس آ رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس لہر گزر چکی ہے۔
مزید پڑھیں: