ETV Bharat / business

Budget 2023-24 سیتا رمن کی آج سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کا آغاز

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 11:39 AM IST

22 نومبر کو وزیر خزانہ زراعت اور ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری کے لوگوں، مالیاتی شعبے اور کیپٹل مارکیٹ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔ 24 نومبر کو وہ سروس سیکٹر اور کاروباری تنظیموں کے نمائندوں، صحت، تعلیم، پانی اور صفائی سمیت سماجی شعبے کے ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی۔ سیتا رمن 28 نومبر کو ٹریڈ یونینز کے نمائندوں اور ماہرین اقتصادیات کے ساتھ پری بجٹ میٹنگ کریں گی۔ Budget 2023-24

Budget 2023-24: Sitharaman to start pre-budget with experts today
سیتا رمن کی آج سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کا آغاز

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے بجٹ سازی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج سے پری بجٹ میٹنگ کا آغاز کررہی ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور وہ سب سے پہلے انڈسٹریز سے وابستہ لوگوں سے ملاقات کریں گی۔ ان کے ساتھ وزارت خزانہ انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات کریں گے۔ مرکزی وزارت خزانہ کے حکام سے موصولہ اطلاع کے مطابق پری بجٹ میٹنگ آج سے شروع ہورہی ہے۔ آج کے اجلاس میں صرف صنعت، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات ہوگی۔ Budget 2023-24: Sitharaman to start pre-budget with experts today

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی یہ میٹنگیں ورچوئل طریقے سے ہوں گی۔ ان میں اسٹیک ہولڈرز 2023-24 کے بجٹ کے لیے تجاویز دیں گے۔ وزارت خزانہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ "وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سب سے پہلے دو گروپوں میں 2023 کے بجٹ سے قبل مشاورت کریں گی، صنعت کے رہنماؤں اور بنیادی ڈھانچے اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کے ساتھ۔ اس کا اہتمام 21 نومبر 2022 کو کیا جائے گا۔

22 نومبر کو وزیر خزانہ زراعت اور ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری کے لوگوں، مالیاتی شعبے اور کیپٹل مارکیٹ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ 24 نومبر کو وہ سروس سیکٹر اور کاروباری تنظیموں کے نمائندوں، صحت، تعلیم، پانی اور صفائی سمیت سماجی شعبے کے ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی۔ سیتا رمن 28 نومبر کو ٹریڈ یونینوں کے نمائندوں اور ماہرین اقتصادیات کے ساتھ پری بجٹ میٹنگ کریں گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.