ETV Bharat / business

Bharat Bandh: چار لاکھ بینک ملازمین نے ہڑتال میں حصہ لیا

آل انڈیا بینک امپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ' بینکنگ شعبہ میں بھی اصلاحات کے نام پر کئی بینکس کو ضم کیاجارہا ہے، ان کی نجی کاری کی جارہی ہے۔ بینکس کے پاس فی الحال 162کروڑروپے عوامی رقومات، ڈپازٹس کی شکل میں ہیں۔ عوام کی اس بچت کا تحفظ ضروری ہے۔' Bank Operations hit

Bharat Bandh: Bank employees protest against government policies
چارلاکھ بینک ملازمین نے ہڑتال میں حصہ لیا، چیک کلینرنس کام متاثر
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 7:22 PM IST

مرکزی حکومت کی مبینہ عوام مخالف معاشی پالیسیوں اور مخالف مزدور پالیسیوں کے خلاف سنٹرل ٹریڈ یونینس (سی ٹی یوز) اور بیشتر آزادانہ ٹریڈ یونینس کی جانب سے کی گئی مشترکہ اپیل پر تقریباً چار لاکھ بینک ملازمین نے دوسرے دن بھی عام ہڑتال میں حصہ لیا Bank Employees Protest Against Government Policies۔ آل انڈیا بینک ائمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے) نے اس ہڑتال کی حمایت کا فیصلہ کیا اور بینکنگ شعبہ کے مطالبات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس ہڑتال میں شمولیت اختیار کی۔

اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ عوامی شعبہ کے بینکس، پرائیویٹ بینکس، فارین بینکس، ر یجنل رورل بینکس اور کواپریٹیوبینکس نے اس ہڑتال میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع کے مطابق سدرن گرڈ جو چینئی سے کام کرتا ہے ہڑتال کی وجہ متاثر رہا اور آج تقریبا 6 لاکھ چیکس جن کی مالیت 5000 کروڑروپے ہے کلیر نہیں کیے جاسکے، کیونکہ بینکس کی برانچس ہڑتال کی وجہ سے کام نہیں کرپائیں۔'

قومی سطح پر تقریباً 20 لاکھ چیکس جن کی مالیت 18000کروڑروپے ہے بھی کلیر نہیں ہوسکے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ قومی سطح پر بینک خدمات متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی آزادانہ معاشی پالیسیوں کے نام پرمرکزی حکومت ایسی پالیسیوں کو نافذکررہی ہے جس سے امیر افراد کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور عام غریب آدمی اس سے متاثر ہورہا ہے۔'

انہوں نے کارپوریٹس کو دی گئی رعایتوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ کارپوریٹس کو رعایتیں دی جارہی ہیں تاہم عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنایاجارہا ہے۔ یہاں تک کہ کورونا کے وقت میں حکومت نے امیر طبقہ کو کئی طرح کی رعایتیں دیں اور غریبوں کو ان کی ملازمتوں اور ذریعہ معاش سے محروم کیا گیا۔ معیشت کی سست روی جاری ہے تاہم اس کو صحیح سمت لانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ سرمایہ نکاسی، نجی کاری پالیسی کا اہم حصہ بن گئے ہیں جس کے ذریعہ ہر عوامی شعبہ کی نجی کاری ہورہی ہے اور اس کو پرائیویٹ شعبہ کے حوالے کیاجارہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بینکنگ شعبہ میں بھی اصلاحات کے نام پر کئی بینکس کو ضم کیاجارہا ہے، ان کی نجی کاری کی جارہی ہے۔ بینکس کے پاس فی الحال 162کروڑروپے عوامی رقومات، ڈپازٹس کی شکل میں ہیں۔ عوام کی اس بچت کا تحفظ ضروری ہے۔'

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دہائی میں ہم نے پرائیویٹ بینکس کے غلط انتظامات کو دیکھا اور اس کے ذریعہ عوامی جمع کی ہوئی رقم سے یہ بینکس محروم رہے۔ اسی لیے عوام کے مفاد میں عوامی شعبہ کے بینکس کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکس کے قومیانے کی وجہ سے آج دوردراز کے علاقوں میں بھی بینکس کی برانچس قائم ہیں۔ اگر بینکس کی نجی کاری کی جائے گی تو دیہی علاقوں کے بینکس کی برانچس بند ہوجائیں گی۔ پہلے ہی بینکس کے انضمام کے بعد کئی برانچس بند ہوگئی ہیں۔'

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.