ETV Bharat / business

Best Insurance Policies غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے انشورنس پالیسیز اہم

زندگی میں غیر یقینی صورتحال کے لیے تیاری دیگر چیزوں سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ ہمیں اندازہ لگانا چاہیے کہ ہم غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے کے لیے کتنے تیار ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے سوچنے سمجھنے میں نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے، زیادہ تر لوگ ایک مضبوط مالیاتی منصوبہ اپنا رہے ہیں۔ خاص طور پرلائف انشورنس پالیسیوں Insurance Policies کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ Best Insurance Policies to Safeguard Against Uncertainties of Life

Best insurance policies to safeguard against uncertainties of life
غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے انشورنس پالیسیز اہم
author img

By

Published : Sep 12, 2022, 5:05 PM IST

حیدرآباد: ایک سوال جو عموماً معمر لوگوں کے ذہنوں میں آتا ہے کہ وہ انشورنس پالیسی Insurance Policies لینے کے اہل ہیں یا نہیں۔ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ وہ کس قسم کے انشورنس کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ پالیسی لینے سے پہلے ہمیں اپنی ضروریات کا اندازہ لگانا چاہیے۔ معمر شہریوں کے لیے سالانہ پالیسیاں کافی ہو سکتی ہیں۔ کچھ خاص حالات میں ہی انشورنس کمپنی پالیسیز سے انکار کرتی ہیں۔ لہذا، بڑھاپے کے باوجود بیمہ پالیسیاں لینا چاہیے۔ Best Insurance Policies to Safeguard Against Uncertainties of Life

ایک ہی وقت میں ایک مخصوص پالیسی کا کسی دوسری پالیسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ عام طور پر لائف انشورنس پالیسیاں طویل مدتی پلان ہوتی ہیں۔ وہ پالیسی ہولڈرز کے ادا کردہ پریمیم پر ٹیکس میں رعایت فراہم کرتے ہیں، اگر پالیسی ہولڈر کو کچھ غیر متوقع ہوتا ہے تو معاوضہ بھی دیتے ہیں۔ ایسے فوائد سرمایہ کاری پر مبنی منصوبوں میں نہیں۔

یونٹ لنکڈ انشورنس پلان (ULIP) ایک بہتر آپشن ہے۔ ULIP زندگی کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے اور انشورنس کور کے ذریعے مارکیٹ میں حصہ لینے کا ایک مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔ جو ایک مدتی پلان ہے اور لائف کور بھی فراہم کرتا ہے۔ اگر پالیسی ہولڈر پالیسی کی مدت کے دوران مر جاتا ہے، تو اس منصوبے کے تحت فائدہ اٹھانے والے کو یک مشت رقم دی جاتی ہے۔ لیکن اس منصوبے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے۔ جب کہ ULIP کے تحت، آپ کو نہ صرف انشورنس کور ملتا ہے، بلکہ آپ سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ایک خاص قسم کا منصوبہ ہے، جس میں انشورنس کمپنیاں آپ کو انشورنس دینے کے ساتھ ساتھ آپ کو سرمایہ کاری کا بھی موقع فراہم کرتی ہیں۔

جب پالیسی ہولڈرز کو دعووں کی ادائیگی میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے تو انہیں کیا کرنا چاہیے؟ جب انشورنس فرم معاوضہ ادا کرنے کو تیار نہ ہو تو کیا کریں؟ انشورنس کمپنی کا بنیادی اصول یہ ہے کہ پالیسی ہولڈر کے ساتھ کچھ ہونے کے بعد پالیسی میں طے شدہ معاوضہ ادا کرنا ہے۔

پالیسی ہولڈر اور کمپنی کے درمیان اعتماد کا معاہدہ ہے۔ لہذا، پالیسی لینے والے شخص کو تمام مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنی چاہئیں۔ صحت، مالی حالات اور عادات کے بارے میں تفصیلات واضح طور پر شیئر کی جانی چاہیے۔ پریمیم کی ادائیگی بغیر کسی ڈیفالٹ کے باقاعدہ ہونی چاہیے۔ اگر یہ تمام امور صحیح طریقے سے ادا کی جائے اور کچھ ہو جائے تو معاوضہ دینے میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں دعووں کی ادائیگی بہت آسان ہوگئی ہے'۔

افراد اور خاندانوں کی مالی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، کبھی ایک جیسی نہیں رہتیں۔ ایک فرد کے لیے جو بہتر پالیسی ہے وہ دوسرے کے لیے ممکن نہیں ہے۔ آپ کی مالی ضرورت اور مستقبل کے مقاصد کی بنیاد پر پالیسی کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ شک کی صورت میں ہم ماہرین سے مشورہ لے سکتے ہیں۔ انڈیا فرسٹ لائف انشورنس کمپنی کے ایم ڈی و سی ای او آر ایم وشاکھا کہتی ہیں کہ غیر یقینی صورتحال اور مشکل وقت میں ایک مناسب طریقے سے منتخب کردہ پالیسی ہی آپ کے کام آئے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.