ETV Bharat / business

Amazon plans to fire Employees ایمیزون میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفی کا منصوبہ - Amazon news

ایمیزون نے ایک ایسے وقت میں ملازمین کی برطرفی کا اعلان کیا ہے جب ٹویٹر اور میٹا نے بھی بڑے پیمانے پر برطرفی کا اعلان کیا ہے۔ ایمیزون کی جانب سے برطرفی چونکانے والی ہے کیوں کہ یہ انسانوں کی ضروریات کو ختم کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ Amazon plans to fire 10000 employees

Amazon plans to fire 10000 employees
ایمیزون میں بڑے پیمانے پر برطرفی کا منصوبہ
author img

By

Published : Nov 15, 2022, 12:38 PM IST

نیویارک: میٹا اور ٹویٹر کے بعد اب ای کامرس کمپنی ایمیزون اس ہفتے تقریباً 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے پیر کے روز اس حوالے سے کہا کہ کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑی برطرفی ہونے والی ہے۔ تاہم برطرفی کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہے، لیکن اگر یہ 10,000 کے قریب ہے، تو یہ ایمیزون کی کارپوریٹ افرادی قوت کا تقریباً 3 فیصد کم کرے گا۔ Amazon plans to fire 10000 employees

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ برطرفی چونکا دینے والی ہے، کیونکہ یہ انسانوں کی ضرورت کو ختم کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ دراصل اگر ایمیزون روبوٹک سسٹم استعمال کر رہی ہے، جس سے اس کا انسانوں پر انحصار کم ہو جائے گا۔ کمپنی کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں ایمیزون میں تیزی سے روبوٹک سسٹم نصب کیے جائیں گے۔ Will robots replace humans at Amazon

ایمیزون کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی برطرفی ہوگی۔ یہ بات نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ گذشتہ برس تک کمپنی میں کل 1.5 ملین عارضی و مستقل وقتی ملازمین تھے۔ تاہم اب کمپنی نئی بھرتیوں کو منجمد کرنے جا رہی ہے۔

ایمیزون سے پہلے میٹا اور ٹویٹر سے ملازمین کی بڑے پیمانے پر چھٹی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سی دیگر ٹیک کمپنیاں بھی نوکری سے فارغ ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.