نئی دہلی: آن لائن مارکیٹ پلیس amazon.in نے نئے سال کی شروعات 'ہوم شاپنگ اسپری' کے ساتھ کی ہے۔ کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایسی مصنوعات یہاں خریدی جا سکتی ہیں جو گھر کو دوبارہ ڈیزائن کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ گاہک اس ہوم شاپنگ کی مدد سے اپنے گھر کو موسم سرما کی ضروریات سے متعلق مصنوعات کے ساتھ ترتیب دے سکتے ہیں۔ اپنی ضروریات کے لیے گھر کی بہتری کے صحیح پروڈکٹ میں سرمایہ کاری کریں اور ان تمام فوائد کے ساتھ اپنی خریداریوں پر مزید بچت کریں۔Home Shopping Spree By Amazon
صارفین 7 اور 8 جنوری 2023 کو بجاج، ہیولز، ڈائیسن، الیکٹرولکس، اورینٹ الیکٹرک، کرمپٹن، ملٹن، فلپس، یوریکا فوربس، اوشا، لیوپور، سلیپی کیٹ جیسے برانڈز کے گھریلو اور باورچی خانے کے آلات سمیت موسم سرما کے ضروری سامان پر شاندار آفر اور 70 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Amazon to Bring TikTok like Feed امیزون ٹک ٹاک کی طرح شاپیبل کنٹینٹ فیڈ لائے گا
یو این آئی