ETV Bharat / business

زوماٹو میں اپنا پورا حصہ بیچنے کے لیے تیارعلی پے، 3 ہزار کروڑ سے زیادہ کی بولی - بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں ایک بلاک ڈیل

چینی پیمنٹ گروپ علی پے بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں ایک بلاک ڈیل کے ذریعے فوڈ ڈیلیوری کمپنی زوماٹو لمیٹڈ میں اپنے 3.4 فیصد حصص کو 3,300 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ Alipay Zomato Deal

Alipay ready to sell its entire stake in Zomato

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 12:14 PM IST

ممبئی: چائنیز اینٹ گروپ (علی پے) فوڈ ڈیلیوری کمپنی (زوماٹو) میں اپنا پورا حصہ بیچ رہا ہے۔ علی پے نے زوماٹو میں اپنا 3.4 فیصد حصہ بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اینٹ گروپ بدھ کو ایک بلاک ڈیل کے ذریعے زوماٹو میں اپنا 3.4 فیصد حصہ 3,290 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔ اینٹ گروپ علی پے کا مالک ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ ڈیل رواں ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں دیکھی جاسکتی ہے۔

  • علی پے معاہدے سے باہر نکلنا چاہتا ہے:

اس حوالے سے خبر رساں ادارے رائٹرز نے زوماٹو، بینک آف امریکہ اور مورگن اسٹینلے کو ان کا جواب طلب کرنے کے لیے میل بھیجی، تاہم تینوں کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق علی پے کو مسلسل نقصان ہو رہا ہے اور وہ اس معاہدے سے نکلنا چاہتا ہے۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو بلاک سودے 111.28 روپے فی حصص کے حساب سے کیے جائیں گے، جو منگل کو زوماٹو کی 113.8 روپے کی بند قیمت سے 2.2 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوڈ ڈیلیوری کے کام کی شرح میں اضافہ

  • 2022 کا وقت جدوجہد سے بھرپور رہا:

اس سال زوماٹو کے شیئرز میں 90 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال 2022 میں اس کے اسٹاک میں 50 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی تھی۔ اس وقت، دنیا بھر میں ٹیک اسٹاکس جدوجہد کر رہے تھے۔ زوماٹو ایک بھارتی ملٹی نیشنل ریسٹورنٹ ایگریگیٹر اور فوڈ ڈیلیوری کمپنی ہے۔ اس کی بنیاد 2008 میں دیپندر گوئل اور پنکج چڈھا نے رکھی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.