نئی دہلی: ٹائم میگزین نے مشہور صنعت کار مکیش امبانی کے بڑے بیٹے اور ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی کو ٹائم 100 نیکسٹ لسٹ میں جگہ دی ہے, انہیں لیڈرز کیٹگری میں منتخب کیا گیا ہے۔ آکاش امبانی کے بارے میں ٹائم میگزین کا کہنا ہے کہ "وہ کاروبار کو بڑھانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں, انہوں نے گوگل اور فیس بک کے ساتھ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے سودوں کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے. ٹائم میگزین ہر برس ٹائم 100 نیکسٹ کی فہرست شائع کرتی ہے۔ اس فہرست میں ملک اور دنیا کے علاوہ انڈسٹری کے 100 ابھرتے ہوئے ستاروں کو جگہ دی جاتی ہے۔ سنہ 2022 کے لیے ٹائم 100 کی فہرست میں موسیقاروں کے ساتھ ساتھ پیشہ ور ڈاکٹر، سرکاری اہلکار، تحریک چلانے والوں، ہائی پروفائل وہیسل بلوورز اور ٹاپ سی ای او کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان مشہور شخصیات نے نہ صرف دنیا کو نئی شکل دی ہے بلکہ مستقبل کو نئے سرے سے متعین کرنے کی کوشش کی ہے۔ Akash Ambani only Indian in Time magazine's 100 emerging leaders' list
آکاش امبانی ٹائم 100 نیکسٹ لسٹ میں شمار ہونے والے اکلوتے بھارتی ہیں۔ دنیا کے ابھرتے ہوئے ستارے آکاش امبانی کے بارے میں ٹائم میگزین کا خیال ہے کہ 22 برس کی عمر میں آکاش امبانی کو جیو کے بورڈ میں جگہ ملی اور اسی برس جون میں انہیں بھارت کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو کی کمان سونپی گئی۔ ریلائنس جیو کو سنبھالنے کی ذمہ داری اب چیئرمین آکاش امبانی کے کندھوں پر ہے جس کے 42 کروڑ 60 لاکھ صارفین ہیں۔
خیال رہے کہ ریلائنس جیو کا 5 جی رول آؤٹ آکاش امبانی کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ کمپنی دیوالی تک دہلی، ممبئی اور کچھ دیگر میٹرو میں 5 جی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ واحد جیو ہے جس نے 700 میگاہرٹز سپیکٹرم بینڈ خریدا ہے اور یہ واحد سپیکٹرم بینڈ ہے جس پر اسٹینڈ ایلون5 جی نیٹ ورک یعنی True 5G چل سکتا ہے۔ 700 میگا ہرٹز بینڈ کو امریکہ اور یورپ میں 5 جیکے لیے پریمیم بینڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس تناظر میں،5 جی کے معاملے میں، جیو کو دوسری کمپنیوں پر برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی