ممبئی: ایشیا کی سب سے بڑی کچی بستی دھاراوی کی تعمیر نو کی کوشش بالآخر کامیاب ہوگئی۔ اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی ریئلٹی نے دھاراوی کی تعمیر نو کے منصوبے کے لیے 5,609 کروڑ روپے کی بولی جیت لی ہے۔ مہاراشٹرا نے 29 نومبر کو دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ٹینڈر کے لیے بولی کا آغاز کیا۔ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایس وی آر سرینواس نے کہا کہ گروپ نے ایشیا کی سب سے بڑی جھگی میں سے ایک کو دوبارہ تیار کرنے کے لیے 5,069 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔ گروپ نے ڈی ایل ایف کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے 2,025 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اب ہم تفصیلات حکومت کو بھیجیں گے۔ حکومت اس پر غور کرے گی اور حتمی منظوری دے گی۔" Adani Group wins Dharavi redevelopment project with rs5,069 crore bid
بولی پورے 20,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کے لیے تھی۔ منصوبے کے لیے کل ٹائم فریم سات برس ہے۔ یہ علاقہ 2.5 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کچی آبادیوں میں رہنے والے 6.5 لاکھ افراد کی بحالی کی جائے گی۔ مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے یہ منصوبہ کئی برسوں سے اٹکا ہوا تھا۔ کامیاب بولی لگانے والے کو وسطی ممبئی میں لاکھوں مربع فٹ رہائشی اور تجارتی جگہ بیچ کر کمانے کا موقع ملے گا۔ اکتوبر میں ہونے والی پری بولی میٹنگ میں جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے یونٹوں سمیت کل آٹھ بولی دہندگان نے شرکت کی۔ ان میں سے تین نے اس پروجیکٹ کے لیے بولی لگائی تھی۔ تیسرا بولی لگانے والا نمن گروپ تھا جس کی بولی اہل نہیں پائی گئی۔
مزید پڑھیں: