ETV Bharat / business

Adani Group Second Largest Cement Maker اڈانی گروپ بھارت میں دوسرا سب سے بڑا سیمنٹ پروڈیوسر بن گیا - سیمنٹ بنانے والی دوسری بڑی کمپنی اڈانی گروپ

اڈانی گروپ نے امبوجا سیمنٹس لمیٹڈ اور اے سی سی لمیٹڈ کا حصول مکمل کر لیا ہے۔ آج تک ان دونوں کمپنیوں کی مشترکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب ڈالر ہے اور اس کے ساتھ اڈانی اب 67.5 ایم ٹی پی اے کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ میں سیمنٹ بنانے والی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ Adani Group Second Largest Cement Maker

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 16, 2022, 9:27 PM IST

Updated : Sep 16, 2022, 9:33 PM IST

نئی دہلی: دنیا کے دوسرے امیر ترین صنعت کار گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ نے امبوجا سیمنٹس لمیٹڈ اور اے سی سی لمیٹڈ کا حصول مکمل کر لیا ہے۔Adani Group Second Largest Cement Maker

کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ لین دین میں سیبی کے ضابطوں کے مطابق دونوں اداروں میں کھلی پیشکش کے ساتھ امبوجا اور اے سی سی میں ہولسم کی حصہ داری کا حصول شامل ہے۔ امبوجا سیمنٹس اور اے سی سی کے لیے ہولسیم کی حصہ داری اور کھلی پیشکش کی قیمت 6.50 ارب ڈالر ہے، جو اسے اڈانی کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا حصول بناتا ہے اور یہ انفراسٹرکچر اور میٹریل اسپیس میں کے سب سے بڑے حصول میں انضمام کا سودا ہے۔ اس کے بعد، اڈانی کے پاس امبوجا سیمنٹس میں 63.15 فیصد اور اے سی سی میں 56.69 فیصد حصہ ہوگا (جس میں سے 50.05 فیصد امبوجا سیمنٹس کے ذریعے ہے)۔

آج تک ان دونوں کمپنیوں کی مشترکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب ڈالر ہے اور اس کے ساتھ اڈانی اب 67.5 ایم ٹی پی اے کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ میں سیمنٹ بنانے والی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ گوتم اڈانی دولت میں زبردست چھلانگ لگا کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ اب وہ صرف ٹیسلا کے ایلون مسک سے پیچھے ہیں جو 273.5 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Adani Turned Second Richest Person In World گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

یواین آئی

Last Updated : Sep 16, 2022, 9:33 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.