پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری رہنما خطوط کے مطابق دہلی کے ہر تھانے میں ایک خصوصی ٹیم کورونا کے ضابطوں کی خلاف ورزی جیسے ماسک نہ پہننے، سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہ کرنے وغیرہ پر کارروائی کرے گی۔
ٹریفک پولیس کو کورونا سے متعلق چالان نہ کاٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کورونا سے متعلق چالان کاٹنے کے لئے انہیں الگ سے جو چالان بک ملی تھی، اسے بھی واپس کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ یہ حکم اس لئے دیا گیا ہے جس سے ٹریفک پولیس دوسری ڈیوٹی پر توجہ مرکوز کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 ضابطوں کی خلاف ورزی پر اب دہلی پولیس کی ہر ڈویژن کارروائی نہیں کرے گی بلکہ اب سے یہ ذمہ داری دہلی کے ہر تھانے میں موجود اسپیشل ٹیم کے پاس ہوگی۔ پولیس کی یہ اسپیشل ٹیم صرف کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کرے گی۔
رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اب دہلی کی ٹریفک پویس، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہی کارروائی کرے گی۔