مائیکرو سافٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی بولی مسترد کیے جانے کی جانکاری دیتے ہوئے بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کو امریکی مائیکرو سافٹ کو فروخت نہیں کرے گی۔
مائیکرو سافٹ نے گذشتہ ماہ جاری ایک بیان میں کہاتھا کہ وہ ٹک ٹاک کا امریکہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں کاروبار خریدنے کی خواہاں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں چینی ایپ پر پابندی عائد ہونے کے دہانے پر ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائٹ ڈانس سے ٹک ٹاک کے امریکی کاروبار کو فروخت کرنے کے لیے 100 دن کی مہلت دے رکھی ہے۔
ایسی اطلاعات ہیں کہ امریکی کمپنی ’اوریکل‘ اب ٹک ٹاک خرید سکتی ہے۔