نیتی آیوگ نے ڈجیٹل بینکنگ کے ریگولیشن اور رجسٹریشن پر عام لوگوں سے تجاویز طلب کی ہیں۔
نیتی آیوگ نے بدھ کو اپنے پورٹل پر ڈجیٹل بینکنگ کے ریگولیشن اور رجسٹریشن کے لیے "ڈجیٹل بینک: رجسٹریشن اینڈ ریگولیٹری سسٹم ان انڈیا" کا مسودہ جاری کیا۔ اس مسودے پر 31 دسمبر 2021 تک تجاویز، تبصرے اور اعتراضات بھیجے جا سکتے ہیں۔ مسودہ خزانہ، ٹیکنالوجی اور قانون کے شعبوں میں نامور ماہرین اور بین وزارتی مشاورت کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Cryptocurrency Regulation Bill: کرپٹو کرنسی پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائے گا
ڈرافٹ میں ریگولیٹری میں ایجادات کی سفارش کی گئی ہے جیسے ڈجیٹل بینک لائسنس۔ یہ ’ڈجیٹل بینک‘ کے تصور کی وضاحت کرتا ہے۔
یواین آئی