ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوسرے دن بھی مستحکم

بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آنے کے درمیان گھریلو سطح پر جمعرات کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 9:40 AM IST

Petrol and diesel prices remained stable on the second day
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوسرے دن بھی مستحکم

ایندھنوں کی قیمتیں چار دن مستحکم رہنے کے بعد منگل کے روز پیٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ منگل کے روز دہلی میں پیٹرول فی لیٹر 22 پیسے کم ہو کر 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل بھی 23 پیسے کم ہو کر 80.87 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ آئل مارکیٹنگ کی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج نرمی دیکھی گئی ہے۔ امریکہ میں تیل کے ذخائر میں اضافہ ہونے اور سوئز نہر میں پھنسے جہاز کے نکلنے سے تیل کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر پیٹرول ڈیزل

دہلی 90.56 80.87

ممبئی 96.98 87.96

چنئی 92.58 85.88

کولکاتا 90.77 83.75

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.