ETV Bharat / business

حیدرآباد: پیاز کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 5:06 PM IST

حیدرآباد: پیاز ہر گھر کے باورچی خانہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے دام بڑھنے سے گھر چلانے کا بجٹ بڑھ گیا ہے۔ ایسے میں عام لوگ زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

onion price rise in hyderabad
onion price rise in hyderabad

حیدرآباد کے بازاروں میں پیاز کی کمی اور طلب میں اضافہ، موسمی صورتحال سے یہاں کے بازاربے اعتدالی کے شکار ہورہے ہیں۔ پیاز کے بغیر سالن کا تصور بھی محال ہے اور سالن کے بغیر پکوان مکمل نہیں ہے۔ پیاز کاٹنے سے آنکھ سے آنسو نکلتے ہیں لیکن اب پیاز کے دام سن کر ہی آنکھ سے آنسو نکل رہے ہیں۔

بازاروں میں پیاز کی قیمتیں گزشتہ ڈھائی برس میں سب سے زیادہ ہوگئی ہیں۔ اچھے معیار کی پیازکی قیمت 50 تا 60 روپے تک پہنچ گئی ہے۔غیر معیاری پیاز کی اوسط قیمت 45 سے 50 فی کیلو درج کی گئی ہے۔ حالیہ دنوں کے دوران سبزیوں کے ساتھ ساتھ پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ درج کیاگیا ہے۔

پڑوسی ریاستوں کرناٹک اورمہاراشٹر میں بارش کی وجہ سے بھی باورچی خانہ کی اس ہم شئے کی قیمت میں کمی کے موجودہ طورپر کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ اگست اور ستمبر میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد تلنگانہ اور اے پی کی حکومتوں نے اس معاملہ میں مداخلت کی تھی اور نیشنل اگری کلچر کوآپریٹیو مارکٹنگ فیڈریشن (نفیڈ) سے پیاز کی خریداری کی تھی جس کے بعد رعیتو بازاروں میں پیاز کو سبسیڈی پر فراہم کیاگیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر ایسی ہی صورتحال سامنے آئی ہے۔

ہول سیل مارکٹ میں معیاری پیاز کی قیمت 70روپے درج کی گئی ہے جس پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں پیاز کی قیمت میں اضافہ پر مارکٹنگ کے محکمہ نے 25روپے سبسیڈی کے ساتھ پیاز فراہم کی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پھر ایک مرتبہ ایسی ہی سبسیڈی فراہم کی جائے۔

تاجرین نے کہا کہ بارش کی وجہ سے دیگر ریاستوں سے حیدرآباد آنے والی پیاز بھی رک گئی ہے۔ یہی پیاز کی قیمت میں اضافہ کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ ان تاجرین نے کہاکہ جاریہ ماہ کے اواخر میں پیاز کی قیمت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ پیاز کے تاجرین کے مطابق قیمتوں میں اضافہ یا کمی ان کے ہاتھ نہیں ہے۔ قیمتوں کاتعین پیازکے مطالبہ اور اس کی درآمد پر منحصر ہوتا ہے۔

پیازکے ہول سیل تاجرین کا کہنا ہے کہ جب تک پیاز کی درآمد میں اضافہ نہیں ہوتا اس کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کچھ کہانہیں جاسکتا ہے۔ پیاز کی درآمدمیں جب اضافہ ہوتا ہے تو اس کی قیمت میں خود بخود کمی آجاتی ہے اورجب درآمدمیں کمی ہوتی ہے تو قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

پیازکی قیمت میں اس حدتک اضافہ ہوچکا ہے کہ لوگ ضرورت کے مطابق پیاز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

شہر کی ریٹیل مارکٹوں اورہول سیل مارکٹوں میں پیاز خریدنے کیلئے آنے والے افراد نے بتایا کہ پیاز کے بغیر پکوان نہیں کیا جاسکتا اس لیے یہ کتنی ہی مہنگی کیوں نہ خریدنا ضروری ہے۔ غریب افراد جو پیاز کی قیمتوں کی وجہہ سے پریشان ہیں نے بتایا کہ انہوں نے اس کا استعمال کم کردیا ہے لیکن استعمال تو ضروری ہے۔

پیاز کی قیمتوں میں جب بھی بے تحاشہ اضافہ ہوتا ہے تو اس کے بعدکسان اپنی تمام تر توجہ اسی پرمرکوز کرتے ہیں جس کی وجہ سے پیازکی پیداوار میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اورنتیجہ میں اس کی قیمت انتہائی کم ہوجاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.