ETV Bharat / business

پیاز نے پھر عام آدمی کو رُلایا - حکومت پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کمر کس رہی ہے

کچن میں پیاز کی وجہ سے ہی رونق ہوتی ہے کیوں کہ پیاز ہی ایک ایسی چیز ہے جو ہر سبزی اور گوشت کے آئٹم کو ذائقے دار بناتی ہے لیکن اگر اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے تو پھر کھانے کا مزا جاتا رہتا ہے۔

onion price hike day by day, common people troubled
پیاز نے پھر عام آدمی کو رُلایا
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 10:18 PM IST

حقیقت یہ ہے کہ مرکز کی مودی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ خوردنی اشیا کی گرانی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے۔ گھر کا بجٹ اس طرح بگڑا ہے کہ یہ قابو میں ہی نہیں آتا۔ پہلے آلو پلیٹ سے غائب ہوا اور اب پیاز نے کچن کا بجٹ خراب کردیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

فی الوقت پیاز کی خوردہ قیمت 70 سے 90 روپیے فی کلو کے درمیان ہے۔ دال میں بھی پیاز کا بگھاڑ لگانے میں خواتین کو سوچنا پڑ رہا ہے تو سبزیوں کی بات ہی کیا کی جائے۔ گوشت خور افراد کے لیے پیاز کی قیمت کیا ہے اس سے سب ہی واقف ہیں۔ کیوں کہ گوشت کا کوئی بھی سالن پیاز کے بغیر ناقص اور ادھورا ہے۔

لیکن اب حکومت پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کمر کس رہی ہے اور اس کا کیا نتیجہ نکلے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پیاز کی ذخیرہ اندوزی کرنے کی حد مقرر کردی گئی ہے۔ لیکن حکومت کے احکامات پر کس قدر عمل ہوتا ہے یہ تو آنے والے دنوں میں پتہ چل ہی جائے گا۔

حکومت نے پیاز کی جمع خوری روکنے اور اس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے فوری اثر سے ذخیرہ کرنے کی حد مقرر کردی ہے۔ صارفین معاملوں کی سکریٹری لینا نندن نے جمعہ کو نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ پیاز کی تھوک فروخت کنندگان کے لئے ذخیرہ کرنے کی حد 25 ٹن اور خوردہ فروخت کنندگان کے لئے یہ حد دو ٹن طے کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا۔ ذخیرہ کرنے کی حد طے کئے جانے سے پیاز کی جمع خوری کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ کچھ مقامات پر پیاز کی خوردہ قیمتیں 70 روپے فی کلو تک ہوگئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اس کی برآمدات پر روک لگا دی گئی ہے اور اس کی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیاز کے ایک لاکھ ٹن کے بفر اسٹاک سے ریاستوں کو ان کی مانگ کے حساب سے اس کی فراہمی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

پلوامہ کو آنند آف کشمیر کیوں کہا جاتا ہے؟

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاستوں کو پچیس روپے فی کلو کے حساب سے پیاز دیا جا رہا ہے۔ بفر اسٹاک میں اب بھی تقریبا پچیس ہزار ٹن پیاز موجود ہے۔ کیرلہ اورآسام کو بفر اسٹاک سے پیاز کی فراہمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور تلنگانہ نے بھی پیاز کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.