ETV Bharat / business

Umbrella Scheme: حکومت نے او اسمارٹ اسکیم کو اگلے پانچ برسوں تک جاری رکھنے کی منظوری دی - مرکزی کابینہ کی میٹنگ

مرکزی کابینہ کمیٹی(Cabinet Committee ) نے آج ارتھ سائنسز کی وزارت کو امبریلا اسکیم کے تحت ٹیکنالوجی او۔اسمارٹ( Umbrella Scheme O-SMART) کو 2026 تک کی منظوری دی۔

حکومت نے او اسمارٹ اسکیم کو اگلے پانچ برسوں تک جاری رکھنے کی منظوری دی

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 10:54 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی(Cabinet Committee ) نے آج 2,177 کروڑ روپے کی امبریلا اسکیم کے تحت ’’میرین سروسز، ماڈلنگ، ایپلی کیشنز، وسائل اور ٹیکنالوجی (او۔اسمارٹ)‘‘ کو منظوری دی۔

ارتھ سائنسز کی وزارت کو 2021-26 کی مدت کے دوران جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے میں سات ذیلی اسکیمیں یعنی اوشین ٹیکنالوجی، اوشین ماڈلنگ اور کنسلٹنسی سروسز (اوماس)، اوشین آبزرویشن نیٹ ورک (او او این)، میرین نان لیونگ (نان لیونگ) ریسورسز، میرین لیونگ ریسورسز اور ایکو سسٹمز (ایم ایل آر ای) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Free Foodgrains Scheme: مفت اناج اسکیم کی توسیع پر کابینہ کی مہر

ان ذیلی اسکیموں کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میرین ٹکنالوجی (این آئی او ٹی) چنئی، انڈین نیشنل سینٹر فار میرین انفارمیشن سروسز (آئی این سی او آئی ایس) حیدرآباد، نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ (این سی پی او آر) گوا، سینٹر فار میرین لیونگ ریسورسز سے تعاون حاصل ہوگا اور ایکولوجی (سی ایم ایل آر ای) کوچی اور وزارت کے خود مختار یا وابستہ اداروں جیسے نیشنل سینٹر فار کوسٹل ریسرچ (این سی سی آر) چنئی کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دیگر قومی ادارے بھی اس کام میں شریک ہیں۔ اس اسکیم کے لیے وزارت کے سمندری اور ساحلی تحقیقی جہازوں کا ایک بیڑا تحقیقی کام میں ضروری تعاون فراہم کرتا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.