ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے دکاندار اور صارف دونوں پریشان ہیں۔ سبزیوں کے داموں اضافے سے جہاں عام آدمی کی جیب پر براہ راست اثر پڑا ہے، وہیں دکاندار کی فروخت بھی متاثر ہوئی ہے۔
جب سبزی منڈی میں دکانداروں اور صارفین سے بات کی گئی تو دکاندار محمد عالمین نے بتایا کہ سبزی مہنگی ہونے کی وجہ سے صارفین سبزیوں کی خریداری کم کررہے ہیں۔ آلو اور پیاز کی قیمت، جو عام طور پر 15 سے 20 روپے رہتی ہیں وہ 30 سے 25 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ ٹماٹر 60 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ مٹر کی قیمت نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ یہ 150 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ لہسن میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب لہسن 120 سے 150 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔ الامین دوکاندار نے بتایا کہ اب صارفین سبزیوں کی خریداری پہلے سے کم کررہے ہیں۔
دکاندار ونود کمار نے سبزیوں کی قیمتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہنگی سبزیوں کی قیمتوں کے مقابلہ میں سستی سبزیاں بیچ رہے ہیں، تاکہ آمدنی برقرار رہے اور اس کا گھر بھی چل سکے۔
سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ پہلے کے مقابلے کم سبزی خرید رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سبزیوں کی قیمتوں پر قابو رکھے تاکہ عام آدمی اپنا پیٹ بھر سکے۔