ETV Bharat / business

Union Budget 2022-2023: بجٹ کے مشکل اصطلاحات کے معنی و مفہوم سمجھیں

بجٹ میں پیش ہونے والے اصطلاح کو سمجھنا عام لوگوں کے لیے آسان نہیں ہے، بجٹ میں استعمال ہونے والے کئی الفاظ ایسے  ہیں جن کا مفہوم عموماً لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا یا وہ اتنے مشکل ہوتے ہیں کہ لوگ انہیں نظر انداز کردیتے ہیں۔ اگر ان الفاظ اور اصطلاحوں کے معنی جان لیے جائیں تو بجٹ کو سمجھنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کچھ مشکل الفاظ اور اصطلاحوں کے مفہوم اور ان کی تشریح۔ Economic Terms of Budget

بجٹ کے مشکل اصطلاحات کے معنی و مفہوم سمجھیں

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 1:38 PM IST

مالی برس 2022۔23 کا بجٹ اجلاس آج سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگیا۔ ہر مالی سال پیش کیے جانے والے بجٹ میں استعمال ہونے والے مشکل اصطلاحات کی پیچیدگیوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ مرکزی بجٹ سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور آئین کے ذریعہ یہ کرنا لازمی ہے۔ Union Budget 2022-2023

سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ کیا ہے؟

اگرچہ اقتصادی لغت میں ' یونین بجٹ' ایک اہم لفظ معلوم ہوتا ہے، لیکن آئین میں کہیں بھی یونین بجٹ یا بجٹ یا عام بجٹ کی اصطلاح کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ Annual Financial Statement یہ حقیقت ہے کہ مرکزی بجٹ کی تیاری آئینی دفعات کے تحت کی جاتی ہے، لیکن آئین میں اس لفظ کی عدم موجودگی سے حیرانی بھی ہوتی ہے۔ دراصل مرکزی بجٹ کی آئینی اصطلاح 'سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ' (Annual Financial Statement ) ہے۔

فنانس بل کیا ہے؟

جب سالانہ مرکزی بجٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، اس وقت آئین کے دفعہ 110 (1)(a) کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک فنانس بل بھی پیش کیا جاتا ہے۔ What is a Finance Billفنانس بل بنیادی طور پر بجٹ میں تجویز کردہ ٹیکسوں کے نفاذ، خاتمے، معافی، تبدیلی یا ریگولیشن کے مقاصد کو پورا کرتا ہے۔ اس میں بجٹ سے متعلق دیگر دفعات بھی شامل ہیں جنہیں منی بل کے طور پر درجہ بندی کیا جا سکتا ہے۔

ایف آر بی ایم ایکٹ 2003 کیا ہے؟

مرکزی بجٹ کو لازمی طور پر 2003 کے مالیاتی ذمہ داری اور بجٹ مینجمنٹ (Fiscal Responsibility and Budget Management Act) ایکٹ کی تعمیل کرنی ہوتی ہے۔ ایف آر بی ایم ایکٹ 2003 کا بنیادی مقصد مالیاتی خسارے اور ریونیو خسارے دونوں پر قانونی حد لگا کر حکومت کی طرف سے ضرورت سے زیادہ اخراجات کو کم کرنا ہے تاکہ حکومتیں فضول خرچ سے بچ سکیں۔

ایگزپینڈیچر بجٹ کیا ہے؟

مرکزی بجٹ کے کئی اہم حصوں میں سے ایک ایگزپینڈیچر بجٹ ہے، جس میں ٹیکس کے اخراجات اور ٹیکس کے علاوہ حکومت کو ملنے والی آمدنی، سود کی کمائی، منافع کے وغیرہ شامل ہیں۔ بنیادی طور پر ایگزپینڈیچر بجٹ میں کسی بھی اسکیم اور پروگرام ہونے والے اخراجات کے تخمینوں کے بارے میں ذکر کیا جاتا ہے۔ What is the Expenditure Budget

مرکزی بجٹ میں ایگزپینڈیچر پروفائل کیا ہے؟

مرکزی بجٹ میں موجود وسیع معلومات کو بنیادی طور پر مختلف عنوانات کے تحت دو وجوہات کی بناء پر ترتیب دیا گیا ہے۔ پہلا آئینی تقاضوں کی تعمیل کے لیے اور دوسرا اراکین پارلیمان اور عام لوگوں کو آسان طریقے سے سمجھانے کے لیے ہیں، جو دفعات کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں وزارت خزانہ نے 'ایگزپینڈیچر پروفائل' کے عنوان کے تحت اخراجات سے متعلق کچھ تفصیلات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،جس میں بنیادی طور پر مختلف قسم کے اخراجات سمیت دیگر ضروری اشیاء بھی شامل ہیں۔ Expenditure Profile in the Union Budget

رسید بجٹ( Receipt Budget) کیا ہے؟

رسید بجٹ مالیاتی بجٹ کا ایک اہم دستاویز ہے، جس میں سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ میں شامل تمام رسیدوں کے تخمینوں کا مزید تجزیہ کیا جاتا ہے۔یہ دستاویز ٹیکس اور ٹیکس کے علاوہ ہونے والی آمدنی کی تفصیلات فراہم کرتی ہے۔ What is a Receipt Budget

مرکزی بجٹ میں ریونیو خسارہ کیا ہے؟

2003 کے مالیاتی ذمہ داری اور بجٹ مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مرکزی حکومت کو مختلف کمیوں یا خساروں کی رپورٹ پارلیمنٹ کو دینی ہوتی ہے۔ ان میں مالیاتی خسارہ، محصولاتی خسارہ اور بنیادی خسارہ شامل ہو سکتا ہے۔

کنسولیڈیٹڈ فنڈ کیا ہے؟

بھارت کے کنسولیڈیٹڈ فنڈ کا وجود ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 266 سے آیا ہے، جو مرکزی اور ریاستی دونوں سطح پر کنسولیڈیٹڈ فنڈز سے متعلق ہے۔ حکومت کو حاصل ہونے والے تمام محصولات، حکومت کی طرف سے لیے گئے قرض اور حکومت کے ذریعہ دیے گئے قرضوں کی وصولیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی، مجموعی طور پر ہندوستان کا متفقہ فنڈ تشکیل دیتی ہیں۔ What is the Consolidated Fund of India

مزید پڑھیں: Parliament's Budget Session Begins Today: آج سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.