منیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا، ''کورونا وائرس صرف صحت کا بحران ہی نہیں ہے بلکہ یہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا اقتصادی بحران بننے جارہا ہے۔ اس بحران سے بڑے پیمانے پر نوکریاں میں تخفیف ہوگی اور سرکاری ریوینیو بھی کم ہوگا۔ اس سے پہلے سسٹم ناکام ہوجائے گا، میں جی ایس ٹی کاؤنسل کی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔''
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں 39 ویں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔
اس میٹنگ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزیر خزانہ اور مرکزی حکومت اور ریاستوں کے سینئر لیڈروں نے بھی شرکت کی۔
واضح رہےکہ دہلی میں کورونا وائرس اور ہائپر ٹینشن سے متاثر خاتون کی کورونا وائرس کے سبب جمعہ کے روز موت ہوگئی تھی۔
بھارت میں کورونا وائرس سے یہ دوسری موت تھی۔ ملک میں اس وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 84 ہوگئی ہے۔