ETV Bharat / business

کووڈ۔19 مالی پیکیج کی 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری - کورونا کے خلاف جنگ میں ضروری آلات، ادویات اور دیگر سامان کی خرید میں مدد فراہم کرنے کے لیے

مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صحت سے متعلق ساختیاتی تیاری اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے لیے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔

corona pandemic in india
کووڈ۔19 مالی پیکیج کی 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 9:43 PM IST

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 مارچ کو کورونا انفیکشن کے علاج اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے 15،000 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پیکیج کی 3000 کروڑ روپے کی پہلی قسط اپریل میں جاری کی گئی تھی اور اب 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے۔

اس پیکیج میں چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان، تلنگانہ، آندھرا پردیش، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، پنجاب، تمل ناڈو، مغربی بنگال، دادر نگر حویلی اور دمن دیو، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، منی پور اور میزورم شامل ہیں۔ ناگالینڈ اور سکم کے لیے۔ یہ ریاستیں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد کی بنیاد پر مالی پیکیج تقسیم کریں گی۔

وزارت نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد بڑھانے میں ہسپتال کے متعلق بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، کورونا کے خلاف جنگ میں ضروری آلات، ادویات اور دیگر سامان کی خرید میں مدد فراہم کرنے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مالی پیکیج کی پہلی قسط جاری کی گئی تھی۔

مرکز کی جانب سے اس پیکیج سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں نے صحت کے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کرتے ہوئے 5،80،342 آئیسولیشن بستر، 1،36،068 آکسیجن بستر اور 31،255 آئی سی یو بستر کورونا مریضوں کے لیے وقف کیے۔

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

اس کے علاوہ ریاستوں اور مر کز کے زیر انتظام علاقوں نے 86،88،357 ٹیسٹ کٹس اور 79،88،366 وائل ٹرانسپورٹ میڈیم (وی ٹی ایم) بھی حاصل کیے۔ ان ریاستوں نے 96،557 نئی بھرتیاں کیں اور 6،65،799 ملازمین کو مراعات فراہم کی۔ اس کے علاوہ 11،821 ملازمین کو ٹریول الاؤنس بھی دیا گیا تھا۔

وزارت نے کہا کہ دوسری قسط کا استعمال آر ٹی پی سی آر مشین، آر این اے ایکسٹریکشن کٹس، ٹرو نیٹ، سی بی نیٹ مشین اور بی ایس ایل دوم وغیرہ خریدنے، صحت عامہ کے انفراسٹرکچر کو مستحکم کرنے، آئی سی یو بستروں کی تعداد میں اضافہ کرنے، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں میں آکسیجن جنریٹر، کرائیوجینک آکسیجن ٹینکس اور میڈیکل گیس پائپ لائنز لگانے، بستر کے ساتھ لگائے جانے والےآکسیجن کنسنٹریٹرس خریدنے، نئی بھرتی کرنے، انہیں تربیت فراہم کرنے اور کووڈ ڈیوٹی میں تعینات آشا ورکروں، رضاکاروں او ر طبی اہلکاروں کو مراعات فراہم کرنے میں کیا جائے گا۔ اگر ضرورت پڑنے پر کوڈ واریر پورٹل پر رجسٹرڈ رضاکاروں کو کووڈ ڈیوٹی میں بھی تعینات کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.