نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکنگ ریگولیشن کے رہنما ہدایات پر عمل نہ کرنے کے پاداش میں بینک آف بڑودا سمیت 14 بینکوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ بینک آف بڑودا سمیت ان بینکوں کو غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں کو قرض دینے سمیت دیگر رہنما ہدایات پر عمل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر یہ جرمانہ کی رقم 14.50 کروڑ روپے ہے۔ کل جرمانے کی رقم میں بینک آف بڑودا پر سب سے زیادہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو تقریباً2 کروڑ روپے ہے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا پر سب سے کم رقم - 0.50 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
آر بی آئی کی جانب ایک گروپ کی کمپنیوں کے کھاتوں کی جانچ کی گئی اور یہ پایا گیا کہ بینکز آر بی آئی کی جانب سے جاری کردہ رہنما ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں یا بینکنگ کے ریگولیشن آف ایکٹ 1949 کی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔
آر بی آئی نے کہا کہ' اس کے علاوہ بینک کو نوٹس جاری کیے گئے تھے، جس میں انہیں وجہ بتاؤ کی صلاح دی گئی تھی کی بینک ریگولیشن ایکٹ 1949 کی دفعات کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیوں عائد نہیں کیا جانا چاہیے۔'