ETV Bharat / business

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 11:03 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل پانچویں روز ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ ملک میں ہر جگہ تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں۔

Petrol and diesel prices in the country at record levels
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 30 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 88.44 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پٹرول 29 پیسے کےاضافے سے 94.93 روپے جبکہ کولکاتہ میں یہ 29 پیسے کے اضافے سے 89.73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک لیٹر پٹرول 90.70 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پہلی بار پٹرول 94 روپے اور چنئی میں پہلی بار 90 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 36 پیسے کے اضافے سے 78.74 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔

ممبئی میں اس کی قیمت 38 پیسے کے اضافے سے 85.70 روپے ، چنئی میں 34 پیسے کے اضافہ سے 83.86 روپے اور کولکتہ میں 37 پیسے کے اضافہ سے 82.33 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

شہر پٹرول ڈیزل

دہلی ------ 88.44 ------ 78.74

ممبئی ------- 94.93 ------ 85.70

چنئی ------ 90.70 ------ 83.86

کولکاتہ --- 89.73 ------ 82.33

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.