ETV Bharat / business

دہلی۔ ممبئی ایکسپریس وے کے لیے کمپنی تشکیل

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے دہلی۔ ممبئی ایکسپریس وے کی تعمیر میں فنڈ ​​کی دقت کا خیال رکھنے کے لئے ایک علیحدہ کمپنی تشکیل دی ہے، جو اس ایکسپریس وے کی تعمیر، ترقی اور ان میں کام کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 10:41 PM IST

NHAI formation company for delhi mumbai expressway
فائل فوٹو

وزارت نے جمعرات کو یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اس کمپنی کو ڈی ایم ای ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے نام سے رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور یہ کمپنی نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا- (این ایچ اے آئی) کے تحت اپنے کام کرے گی۔

اس کمپنی کی تشکیل کا مقصد اس منصوبے کے تعمیراتی کام کے لیے وسائل اکٹھا کرنا اور این ایچ اے آئی کی آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کرنا ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی اس سڑک کی تعمیر اور رکھ رکھاؤ کی بھی دیکھ بھال کرے گی۔

اس کی تشکیل کا مقصد پروجیکٹ کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس پروجیکٹ پر زیادہ موثر اور بہتر کام کرنا ہے۔

یہ کمپنی اس گرین ایکسپریس وے کے لئے مالی تعاون، تعمیراتی امداد اور کام کے فرائض ادا کرے گی۔ اس ایکسپریس وے کی تعمیر کے کام کو 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

بی ایس۔4 گاڑیوں کے رجسٹریشن کو منظوری

وزارت کا کہنا ہے کہ فنڈز اکٹھا کرنے کی اس طرح کی کوشش سے قومی سطح پر کام کو بڑھانے کے مزید مواقع ملیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.