ETV Bharat / business

بھارتی جی ڈی پی میں بھاری گراوٹ - سینٹرل اسٹیٹسٹک آفس

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) رواں مالی سال کی سہ ماہی(اپریل سے جون) کے دوران صفر سے 23.9 فیصد نیچے تک جاچکی ہے۔

GDP
GDP
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 9:46 PM IST

Updated : Sep 1, 2020, 10:03 AM IST

مرکزی دفتر شماریات(سینٹرل اسٹیٹسٹک آفس) کی جانب سے جاری ہونے والے جی ڈی پی کے سہ ماہی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ شرح 5.2 فیصد تھی۔

جی ڈی پی کی شرح نمو
جی ڈی پی کی شرح نمو

لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد حکومت نے سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر مرحلہ وار طور پر مینوفیکچرنگ سمیت مختلف سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی تھی لیکن ابھی تک تمام شعبوں میں کورونا وائرس سے پہلے کی طرح کام کاج نہیں ہورہے ہیں۔

GDP
GDP

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی 26 لاکھ 89 ہزار 556 کروڑ روپے رہی ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے 35 لاکھ 35 ہزار 267 کروڑ 267 کروڑ روپے سے 23.9 فیصد کم ہے۔ اس طرح سے ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو صفر سے 23.9 فیصد سے نیچے رہی ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے تخمینے جون 2020 میں ختم ہونے والے ربیع سیزن کی زراعتی پیداوار پر مبنی ہیں۔

Last Updated : Sep 1, 2020, 10:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.