ETV Bharat / business

لاک ڈاؤن کے درمیان 6.82 لاکھ کوئنٹل سبزیاں فروخت

ریاست ہماچل پردیش میں گذشتہ تین ماہ کے دوران تقریباً 6.82 لاکھ کوئنٹل مٹر، گوبھی اور دیگر سبزیاں فروخت ہوئی ہیں۔

سبزیوں کا کاروبار
سبزیوں کا کاروبار
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 4:36 PM IST

محکمہ زراعت کی جانب سے مسلسل کاشتکاروں کی مدد کی جا رہی ہے، جس سے انہیں اپنی سبزیوں کو فروخت کرنے میں آسانی ہو رہی ہے۔

محکمہ زراعت نے کھیتوں کی پیداوار کی نقل و حمل کے لئے ’’کسان رتھ موبائل‘‘ ایپ لانچ کیا ہے۔

اس ایپ کے ذریعے کسانوں کو اپنی فصل کو لے جانے اور لانے کے لیے ٹرکوں کی دستیابی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

ریاستی حکومت کی جانب سے چاول ، مکئی ، جوار ، باجرا اور دیگر بیجوں کے لگ بھگ 35164 کوئنٹل بیج بھی کسانوں کو زراعت کی تقسیم کے مراکز کے ذریعہ سبسڈی کی شرح پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 11315 کوئنٹل سبزیوں کے بیج بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔

زراعت کے لیے ریاست میں 41 مراکز بنائے گئے ہیں تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران کاشتکاروں کو اپنی پیداوار کو فروخت کرنے میں آسانی ہو سکے۔

زراعتی شعبہ کے سربراہ آر کے کندل نے کہا کہ ریاست کے نچلے حصوں میں گندم کی فصل کی کٹائی تقریباً ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14030 کوئنٹل گندم کے بیج کا ذخیرہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

گندم کا بیج 2500 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے خریدا جائے گا۔

ہماچل پردیش ملک کی واحد ریاست ہے جس کی مردم شماری 2011 کے مطابق 89.96 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔

یہاں زراعت و باغبانی کل افرادی قوت کے تقریباً 69 فیصد کو براہ راست ملازمت فراہم کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.