ETV Bharat / business

پی ایس ایل وی سی 51، امیزون 1 مشن کی الٹی گنتی شروع - پی ایس ایل وی سی 51، امیزون 1

نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) کے پہلے تجارتی مشن میں اسرو برازیل کے امیزون 1 اور دیگر 20 سٹلائیٹس کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے 28 فروری کو چھوڑے جانے کے سلسلہ میں الٹی گنتی کا آغاز آج صبح 8.54 بجے ہو گیا ہے۔

PSLVC51, Amazon 1 Mission Countdown Begins
پی ایس ایل وی سی 51، امیزون 1 مشن کی الٹی گنتی شروع
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 1:31 PM IST

پی ایس ایل وی۔سی 51 کا استعمال کرتے ہوئے یہ سٹلائیٹس 28 فروری کو 10.23 بجے چھوڑے جائیں گے۔ اسرو نے اس خصوص میں کیے گئے ٹویٹ میں یہ بات بتائی۔ پی ایس ایل وی سی 51، این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہوگا۔ امیزون۔1 اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہے، جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہوگا۔

یہ بھارت سے چھوڑاجائے گا۔ امیزون 1،نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ(آئی این پی ای)کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہوگا۔ پی ایس ایل وی۔سی 51،پی ایس ایل وی کا 53واں مشن ہے۔پی ایس ایل وی۔سی/51امیزون 1،محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.