ایک مہینے کے فری ٹرائل کے بعد گاہک کسی بھی ایک پلان کا انتخاب کرسکتا ہے۔ نئے انڈیا کا نیا جوش ،ٹیرف پلان 399 روپے فی ماہ سے شروع ہوکر 1499 روپے فی ماہ تک ہوگا۔ فری ٹرائل کے بعد گاہک جیو فائبر کا کنیکشن کٹوا بھی سکتا ہے ۔اس کے لئے کوئی بھی پیسہ نہیں کاٹا جائے گا۔
پلان کے تحت 399 روپے فی ماہ والے پلان میں 30 ایم بی پی ایس کی اسپیڈ ملے گی۔ بازار میں یہ پلان سب سے سستے پلانس میں سے ایک مانا جارہا ہے۔ اس پلان میں کسی بھی قسم کے او ٹی ٹی کا سبسکرپشن نہیں ملے گا۔ 399 روپے کی طرح 699 روپے والے پلان میں بھی او ٹی ٹی ایپس نہیں ملیں گے لیکن اسپیڈ 100 ایم بی پی ایس ہوجائےگی۔ ورک فرام ہوم کےلئے 699 روپے والا پلان سب سے موزوں ہے۔
اس منصوبے میں 999 روپے اور 1499 روپے والے پلان میں او ٹی ٹی ایپس کی بھرمار ہے اور 999 روپے میں 150 ایم بی پی ایس اسپیڈ کے ساتھ 1000 روپے کی قیمت کے 11 او ٹی ٹی ایپس کا سبسکرپشن ملے گا۔ وہیں 1499 روپے والے پلان میں 1500 روپے کی قیمت ککے 12 او ٹی ٹی ایپس ملیں گے۔ ٹی وی اور نیٹ پر مہیا پروگراموں ،فلموں اور گیمنگ کے شوقین لوگوں کےلئے یہ پلان خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
جیو فائبر پلان پر تبصرہ کرتے ہوئے ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے کہا،’’ جیو فائبر سے ایک لاکھ سے زیادہ گھر جڑے ہوئےہ یں اور یہ ملک کا سب سے بڑا فائبر نیٹ ورک ہے لیکن ہندوستان اور ہندوستانیوں کےلئے ہمارا ویژن اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ ہم فائبر کو ہر گھر میں لے جانا چاہتے ہیں اور کنبے کے ہر رکن کو اس سے جوڑنا چاہتے ہیں ۔ جیو کی وجہ سے موبائل کنیکٹی ویٹی میں ہندوستان سب سے بڑا اور سب سے تیزی سے بڑھنے والا ملک بن گیا ہے ،اب جیو فائبر ہندوستان کو دنیا میں براڈ بینڈ کے معاملے میں آگے لے جائے گا اور 1600 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں براڈ بینڈ ہوگا۔میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ ہندوستان کو دنیا کا براڈ بینڈ لیڈر بنانے کےلئے جیو فائبر سے جڑیں۔‘‘
نئے انڈیا کا نیا جوش ،پلان کی ایک خوبی اور ہے کہ اس سمیں اپلوڈ اور ڈاؤن لوڈ کو برابر رکھا گیا ہے۔ عام طور پر اپلوڈ اسپیڈ ڈاؤن لوڈ سے کافی کم ہوتی ہے لیکن جیو فائبر کے نئے پلانس میں پلان کے مطابق جس بھی اسپیڈ کی پیش کش کی جارہی ہے وہ اپلوڈ اور ڈاؤن لوڈ دونوں کےلئے یکساں ہوگی۔