ملک کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو جلد از جلد ٹیکہ لگانے کے مقصد سے مرکز کی مدد سے ملک میں گھریلو ٹیکوں کا پروڈکشن مسلسل تیز کیا جا رہا ہے۔ اس پہل کے تحت بائیوٹیکنالوجی کا شعبہ ’آتم نربھر بھارت 3.0 مشن‘ کووڈ سلامتی کے تحت تین عوامی صنعتوں کی مدد کر رہا ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق ان صنعتوں میں بایو فارماسیوٹیکل کارپوریشن لمیٹیڈ، ممبئی، انڈین امیونولاجیکل لمیٹیڈ حیدرآباد، اور بھارت امینولوجیکل اینڈ بایولاجیکل لمیٹیڈ بلند شہر یوپی شامل ہیں۔
ہَیفکائن بایو فارما، 122 برس پرانے ہَیفکائن انسٹی ٹیوٹ کے ایک برانچ کے طور پر مہاراشٹر کا عوامی ادارہ ہے جو بھارت بایو ٹیک لمیٹیڈ، حیدرآباد کے ساتھ ٹیکنالوجی منتقل کرنے کے انتظام کے تحت کوویکسین ٹیکہ بنانے کی تیار کر رہا ہے۔ ویکسین پروڈکشن کمپنی کے پریل واقع کمپلیکس میں ہوگا۔
ہَیفکائن بایوفارما کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سندیپ راٹھور نے کہا کہ کمپنی کا ایک سال میں کوویکسین کی 22.8 کروڑ خوراک پیدا کرنے کی تجویز ہے۔
-یو این آئی