ETV Bharat / business

Financial Advice for Newly Married Couple: نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے مالیاتی پلاننگ ضروری - شادی شدہ جوڑے کے لیے مالیاتی پلاننگ

شادی کی نئی زندگی کو شروع کرنے کے بعد ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے سب سے اہم ہوتا ہے ایک معاشی پلان تیار کرنا۔ سب سے پہلا کام ایک دوسرے کے مالی اہداف کو سمجھنے کی کوشش کریں اور پھر مشترکہ طور پر ایک مقصد طے کریں، جس پر دونوں کا اتفاق ہو۔ اس کے بعد ایک مثالی معاشی پلان تلاش کریں تاکہ پوری زندگی اطمینان سے گزاری جا سکے۔ جیسا کہ ہم ' نوجوان شادی شدہ جوڑے' کی بات کر رہے ہیں تو ان کے پاس طویل مدتی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنے کے مواقع ہیں۔ Financial Advice for Newly Married Couple

نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے مالیاتی پلاننگ ضروری

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 2:01 PM IST

محبت کے اس مہینے یعنی فروری میں چاروں جانب محبت کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔ سچی محت کی قدر اور اہمیت کا جشن منانے کے لیے 14 فروری یا ویلنٹائن ڈے سے اچھا دن ہو ہی نہیں سکتا۔ محبت کے احساس کو زندہ رکھنے کے ساتھ اب وقت آگیا ہے کہ ایک شادی شدہ جوڑے کو اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک مالیاتی پلان کو تلاش کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ تب ہی ایک جوڑا خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے۔ نئے شادی شدہ جوڑے کو ایک واضح مالی منصوبہ بندی کرنی ضروری ہے۔ آئیے اس حوالے سے کچھ ضروری نکات دیکھتے ہیں۔ Financial Advice for Newly Married Couple

ایک ساتھ خواب دیکھیں

ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر زندگی شروع کرنے کے بعد سب سے پہلے ایک معاشی پلان تیار کریں۔ اس کے لیے ایک دوسرے کے مالی اہداف کو سمجھنے کی کوشش کریں اور پھر ایک مقصد طئے کریں، جس میں دونوں کا اتفاق ہو۔ اس کے بعد ایک مثالی معاشی پلان تلاش کریں تاکہ پوری زندگی اطمینان سے گزاری جاسکے۔ جیسا کہ ہم ' نوجوان شادی شدہ جوڑے' کی بات کر رہے ہیں تو ان کے پاس طویل مدتی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنے کے مواقع ہیں۔جس میں انہیں ایک مخصوص مدت کے بعد یکمشت رقم مل سکتی ہے۔

خواب سچ ہوگا

مالی خواب یا مقصد کو پورا کرنے کے لیے جوڑے کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے، جیسے کہ اسے حاصل کرنے کے لیے کس کو زیادہ محنت کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ یہ بھی طئے کرنا چاہیے کہ کیا اس سے قلیل مدتی فوائد ہوں گے یا طویل مدتی فوائد۔ لیکن اگر میاں بیوی دونوں کام کرنے کا فیصلہ کریں تو مقصد حاصل کرنا بہت آسان ہو سکتا ہے۔ یا دوسری صورت میں دونوں باہمی طور پر یہ فیصلہ کرلیں کہ کون کام پر جائے گا اور کون گھر بنانے والے دوسرے منصوبوں کا فیصلہ کرے گا۔ صرف ایک مقصد طے کرنا کافی نہیں ہے بلکہ اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے کیے گئے سمجھوتوں پر بھروسہ بھی کریں۔ نئے شادی شدہ جوڑے کو بچت کرنی چاہیے تاکہ بعد میں خرچ کرنے کے بارے میں سوچنا نہ پڑے۔ اگر چہ میاں بیوی میں سے کوئی ایک کام کرتا ہو، لیکن جوڑے کو مشترکہ طور پر مناسب سمجھ بوجھ اور عزم کے ساتھ اپنا مقصد حاصل کرنا چاہیے۔ صحیح وقت پر اور صحیح منصوبہ بندی میں سرمایہ کاری کرنا فائدہ مند ہوگا۔

۔

قرضوں سے پرہیز کرنا

اگرچہ قرض لینا جرم نہیں ہے لیکن قرض لینے کا مقصد طئے ہونا چاہیے۔ غیر ضروری چیزوں کی خریداری بعد میں ضروری چیزوں کی فروخت کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر قرض لے بھی رہے ہیں تو کم شرح سود پر قرض دینے والوں کو ترجیح دیں۔ایسی اشیاء کے لیے قرض لیں جن کی قدر قابل تعریف ہو۔ ہاؤسنگ لون بہترین آپشنز میں سے ایک ہے۔ مشترکہ طور پر ہاؤسنگ لون حاصل کرنے سے شرح سود کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انشورنس سب سے اہم

خاندان میں کمانے والے فرد کو مناسب انشورنس پالیسی لینے پر سخت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے، تو یہ پالیسی خاندان کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ یہاں تک کہ بچوں کی تعلیم کے لیے بھی انشورنس پالیسی یا بچت اسکیم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لائف اور ہیلتھ انشورنس پالیسیوں ہر ایک کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔ نوجوان جوڑوں کو شادی کے بعد فیملی فلوٹر ہیلتھ پالیسی کو زیادہ ترجیح دینا چاہیے۔

سوچ سمجھ کر سرمایہ کاری کریں

ایک جوڑا جس نے ایک دوسرے کی طاقت بننے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے میں انوسٹمینٹ پلان کو بھی جوڑے کی سوچ کے موافق ہونا چاہیے، ساتھ میں میاں بیوی دونوں کو پالیسی کی واضح جانکاری ہونی چاہیے۔ سرمایہ کاری کرنے سے پہلے سوچ بچار کرنا کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ انویسٹمنٹ کرنے سے پہلے مختلف آپشن کا انتخاب کرلیں۔ مالیاتی ماہر سے مشورہ لینا غلط قدم اٹھانے سے بہتر ہے۔

کل کے لیے جیو

زندگی کے کسی موڑ پر ایک مقصد کا تعین بہت ضروری ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پوری محنت کریں۔ اس محنت کی حفاظت کے علاوہ آپ ان اسکیموں پر غور کریں جو انویسٹمنٹ گروتھ میں معاون ہو۔ آپ کی عمر اور کسی بھی طرح کے خطرے کو جھیلنے کی صلاحیت یہاں اہم ہے۔ ابتدائی دنوں میں زیادہ خطرہ ہونے کا ڈر ہوتا ہے، اس لیے ایسی اسکیمیں منتخب کریں جو زیادہ منافع دیں۔ ہمیں ان لوگوں کی طرف جانے کی ضرورت ہے جو سرمایہ کاری کی حفاظت کرتے ہیں۔

مالی منصوبہ بندی ایک سفر کی طرح ہے۔ یہ ایک دن میں ختم نہیں ہوتا۔ ویلنٹائن ڈے پر مالی معاملات پر بات کرنے کے لیے اپنے پارٹنر کے ساتھ کچھ وقت گزاریں۔ٹریڈسمارٹ کے سی ای او وکاس سنگھانیہ نے کہا کہ مستقبل میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے ذہنی طور پر مضبوط بنیں۔

مزید پڑھیں: Tax Saving Mutual Fund: کیا ہے ایکویٹی لنکڈ سیونگ اسکیم اور اس کے فوائد؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.